نئی دہلی/ آواز دی وائس
دہلی فسادات کے معاملے میں اعلیٰ ترین عدالت کی جانب سے عمر خالد کی ضمانت کی درخواست مسترد کیے جانے پر خالد کے والد ایس کیو آر الیاس نے کہا کہ انہیں کچھ نہیں کہنا ہے۔
اعلیٰ ترین عدالت نے 2020 کے دہلی فسادات کی مبینہ سازش کے معاملے میں ملزمین عمر خالد اور شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت بادی النظر میں مقدمہ بنتا ہے۔
الیاس نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں کہنا ہے۔ فیصلہ آپ کے سامنے ہے۔
جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا پر مشتمل بنچ نے اس معاملے میں دیگر ملزمین گلفشاں فاطمہ، میران حیدر، شفأ اُر رحمان، محمد سلیم خان اور شاداب احمد کو ضمانت دے دی۔