بیٹی کو قتل کرنے کے بعد شخص نے پھانسی لگا کر خودکشی کی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 11-09-2025
بیٹی کو قتل کرنے کے بعد شخص نے پھانسی لگا کر خودکشی کی
بیٹی کو قتل کرنے کے بعد شخص نے پھانسی لگا کر خودکشی کی

 



چھترپتی سنبھاجی نگر/ آواز دی وائس
مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں ایک شخص نے خاندانی جھگڑے کے باعث اپنی تین سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر مار ڈالا اور پھر خودکشی کر لی۔ پولیس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق، اس شخص کی لاش منگل کو امامپور گاؤں میں ملی تھی جبکہ کمسن بیٹی کی لاش جمعرات کی صبح وہاں سے تقریباً 12 کلومیٹر دور ملی۔
بیڑ دیہی پولیس تھانے کے ایک افسر نے بتایا کہ جیارام بوراڈے نامی شخص دو دن پہلے اپنی تین سالہ بیٹی کے ساتھ گھر سے نکلا تھا۔ اسی دن اس کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی اور بچی کی تلاش شروع کر دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نابالغ لڑکی کی لاش جمعرات کی صبح ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ بچی کی لاش اس جگہ سے 12 کلومیٹر دور ملی جہاں اس کے والد کی لاش ملی تھی۔ ایک افسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ شخص نے پہلے اپنی بیٹی کو پھانسی دی اور پھر خود بھی پھانسی لگا کر جان دے دی۔
پولیس کے مطابق، واقعہ کے پیچھے خاندانی تنازع وجہ ہو سکتی ہے۔