شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) ضروری ہے: ہردیپ سنگھ پوری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-08-2021
ہردیپ سنگھ پوری
ہردیپ سنگھ پوری

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی مرکزی پٹرولیم اور گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے افغانستان کے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو ضروری قرار دیا ہے۔

پوری نے ٹویٹ کیا کہ پڑوسی ملک میں جس طرح سکھوں اور ہندوؤں کے ساتھ سلوک کیا جا رہا ہے ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں سی اے اے کو نافذ کرنا کیوں ضروری ہے۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج دسمبر 2019 میں شدت اختیار کر گیا۔ اس پر ، پوری نے کہا تھا کہ سی اے اے ملک کی سیکولر ساکھ کو متاثر نہیں کرے گا۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر نئے قانون کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا۔

پوری نے ٹویٹ کیا کہ اپوزیشن جماعتیں ترمیم شدہ قانون کو حکومت مخالف مہم چلانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں ، جس میں غلط معلومات پھیلانا ، بھارت کے مفادات کی مخالفت کرنے والی قوتوں کو متحد کرنا اور تشدد پر اکسانا شامل ہے۔