دوکروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو دی گئی کورونا کی پہلی خوراک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
دوکروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو دی گئی کورونا کی پہلی خوراک
دوکروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو دی گئی کورونا کی پہلی خوراک

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

تین جنوری2022 سے 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن مہم شروع ہونے کے بعد سے اب تک 20 ملین سے زیادہ نوعمروں کو کوویڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ کوون پورٹل کے مطابق اب تک کل 2,17,42,837 نوعمروں کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے اور یہ تعداد ہر منٹ میں بڑھ رہی ہے۔

 بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی وزیر صحت منسوکھ منڈاویہ نے ٹویٹ کیا کہ میرے نوجوان دوستوں یہ اچھا چل رہا ہے۔ ویکسینیشن مہم کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں 15-18 سال کی عمر کے 20 ملین سے زیادہ نوجوانوں کو کویڈ یکسین کی پہلی خوراک ملی ہے۔

 

کوون پورٹل کے مطابق، اب تک 15 سے 18 سال کی عمر کے 2,37,67,488 نوجوانوں نے ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ہندوستان میں اس عمر کے تقریباً 7.50 کروڑ نوجوان ہیں جنہیں پورے ملک میں ٹیکہ لگایا جائے گا۔ مجموعی طور پر 20 ملین سے زیادہ نوعمروں کو اس کے متعارف ہونے کے پہلے ہفتے کے اندر ویکسین کی پہلی خوراک مل چکی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس25 دسمبر2021 کو وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ 15-18 سال کی عمر کے گروپ کے لیے ویکسینیشن آئندہ برس 3 جنوری2022 سے شروع ہو گی۔ ابھی تک، صرف بھارت بائیوٹیک کا دیسی ویکیسن کوویکسین(Covaxin)ہی اس عمر کے گروپ کی ویکسینیشن کے لیے دستیاب ہوگا۔

وزارت صحت کے مطابق اس آبادی والے گروپ کی ویکسینیشن کے لیے کوویکسین کی اضافی خوراک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجی گئی ہے۔