ابھیشیک بچن نے ہائی کورٹ سے کیوں رجوع کیا؟

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 10-09-2025
ابھیشیک بچن نے ہائی کورٹ سے کیوں رجوع کیا؟
ابھیشیک بچن نے ہائی کورٹ سے کیوں رجوع کیا؟

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ ان کے تشہیری اور شخصی حقوق کا تحفظ کیا جائے اور ویب سائٹس و مختلف پلیٹ فارمز کو ان کی تصویر، ان سے مشابہہ مواد، شخصیت اور جعلی ویڈیوز کے استعمال سے روکا جائے، خاص طور پر ان ویڈیوز میں جو فحش مواد پر مبنی ہوں۔
جسٹس تیجس کاریا نے بچن کے وکیل سے عدالت کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب دینے کو کہا اور سماعت کو دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کر دیا۔
بچن کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل پروین آنند نے کہا کہ مدعا علیہ اداکار کے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز بنا رہے ہیں اور ان کے دستخط شدہ جعلی تصاویر اور فحش مواد بھی تیار کر رہے ہیں۔
بچن کی طرف سے وکیل امیت نائیک، مدھو گڈودیا اور دھروو آنند بھی عدالت میں پیش ہوئے۔