ابھجیت دپکے کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 01-08-2026
ابھجیت دپکے کی طبیعت اچانک بگڑ گئی
ابھجیت دپکے کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

 



چھترپتی سمبھاجی نگر: کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھجیت ڈپکے کی ہفتہ کی صبح مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں اپنی رہائش گاہ کے پارکنگ ایریا میں لوگوں سے ملاقات کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی اور انہیں قے آ گئی۔ اطلاعات کے مطابق ابھجیت ڈپکے صبح 11:45 بجے اپنی رہائش گاہ کے پارکنگ ایریا میں ان سے ملنے کے لیے انتظار کر رہے افراد سے ملاقات کرنے آئے تھے۔

اسی دوران انہیں بے چینی محسوس ہوئی، جس کے بعد وہ رہائش گاہ کے پچھلے حصے میں گئے جہاں انہیں قے آ گئی۔ اس کے بعد وہ میڈیا سے کوئی بات کیے بغیر واپس اپنے گھر چلے گئے۔ ان کے والد بھگوان ڈپکے نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں کو ان کے معائنے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ ی

اد رہے کہ 25 جولائی کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کے دوران ابھجیت ڈپکے نے بتایا تھا کہ انہیں ٹائیفائڈ کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ گزشتہ چند دنوں سے علیل ہیں اور زیرِ علاج ہیں۔