عام آدمی پارٹی،ایودھیا میں ترنگا یاترا نکالے گی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-08-2021
عام آدمی پارٹی،ایودھیا میں ترنگا یاترا نکالے گی
عام آدمی پارٹی،ایودھیا میں ترنگا یاترا نکالے گی

 

 

نئی دہلی

عام آدمی پارٹی دہلی میں 500 ترنگا جھنڈے تیار کر رہی ہے۔ اس پر تقریبا 85کروڑ خرچ ہوئے ہیں۔

اسے پورے شہر میں نصب کیا جائے گا۔

عام آدمی پارٹی (آپ) اترپردیش میں بھی ترنگا یاترا نکالنے کی تیاری کر رہی ہے۔ 14 ستمبر کو رام للا کی جائے پیدائش ایودھیا میں بھی ترنگا یاترا نکالی جائے گی۔

یاترا کے دوران کارکن رام مندر کے سامنے بھی رکیں گے۔ یاترا کی قیادت دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کریں گے۔

آپ کی اس ترنگا یاترا کو یوپی میں اگلے سال ہونے والے انتخابات سے جوڑا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سی ایم کیجریوال نے بی جے پی کو چیلنج کرنے کے لیے یہ خاص حکمت عملی بنائی ہے۔