لو میرج کے لیے 100 فٹ اونچے ٹاور پر چڑھا نوجوان

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 21-08-2025
لو میرج کے لیے 100 فٹ اونچے ٹاور پر چڑھا نوجوان
لو میرج کے لیے 100 فٹ اونچے ٹاور پر چڑھا نوجوان

 



جے پور/ آواز دی وائس
راجستھان کے بیوار ضلع کے راس تھانہ علاقے میں دو دن پہلے پیش آیا ایک واقعہ کسی فلمی منظر سے کم نہیں رہا۔ یہاں مستّان ولد بھنور سنگھ نامی نوجوان اپنی ہی خاندان کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن گھر والوں نے اس رشتے کو یکسر مسترد کر دیا۔ اسی ناراضگی اور غصے میں مستّان نے ایسا قدم اٹھایا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ وہ زیر تعمیر ہائی ٹینشن بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا۔
ٹاور پر چڑھا نوجوان
جب گاؤں کے لوگوں نے اسے کئی فٹ اونچے ٹاور پر تیز ہواؤں کے بیچ توازن قائم کر کے کھڑا دیکھا تو دنگ رہ گئے۔ یہ منظر بالکل فلم ’شعلے‘ کے اس مشہور سین جیسا تھا جب دھرمیندر، ہیما مالنی (بسنتی) سے شادی کے لیے پانی کی ٹنکی پر چڑھ جاتا ہے اور نیچے کھڑے لوگ اسے اتارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مستّان کا یہ کارنامہ بھی بالکل ویسا ہی نظر آیا۔
بڑی مشقت کے بعد نیچے اترا
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور وہاں راہگیروں کی بھیڑ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ انچارج دھولا رام پریہار موقع پر پہنچے اور بڑی مشقت اور سمجھانے کے بعد نوجوان کو نیچے اتارنے میں کامیاب رہے۔ خوش قسمتی یہ رہی کہ ٹاور پر ابھی بجلی کی تاریں نہیں جُڑی تھیں، ورنہ حادثہ ٹلنا مشکل تھا۔
لَو میرج سے انکار پر قدم اٹھایا
پولیس نے نوجوان کو امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزام میں حراست میں لے کر تھانے پہنچایا۔ تھانہ انچارج دھولا رام پریہار نے بتایا کہ مستّان لَو میرج کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا اور اہل خانہ کے انکار پر غصّے میں یہ خطرناک قدم اٹھایا۔ یہ پورا واقعہ لوگوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور دیہاتی اب بھی اسے فلمی انداز سے جوڑ کر یاد کر رہے ہیں۔