زیورات سے بنا 'کلام'کا سنہرا پورٹریٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-08-2021
اے پی جے عبدالکلام کا نایاب پورٹریٹ
اے پی جے عبدالکلام کا نایاب پورٹریٹ

 


آواز دی وائس، تھرشور

’’کلام‘‘ یہ نام  ہر ہندوستانی کے لئے ہر دلعزیز رہا ہے۔ ایک عظیم شخص کی سادگی اور خاکساری نے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔

اے پی جےعبدالکلام کے ایک سائنس داں سے صدر جمہوریہ تک کا سفر تک ان کے مداحوں کی تعداد کا اندازہ لگانا مشکل تھا۔کیا بچےاور کیا بزرگ سب کی نظرمیں کلام کا کوئی متبادل نہیں تھا۔

یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا کرتا ہے۔ آج وہ دنیا میں نہیں لیکن ان سے پیار کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں ۔

ایسا ہی خراج عقیدت ایک آرٹسٹ ڈیونسی سریش پی کے نے  پیش کیا ہے۔ انہوں نے میزائل مین بھارت رتن اے پی جے عبدالکلام کا ایک بہت ہی شاندار پورٹریٹ بنایا ہے۔

اس کے بنانے میں انھوں نے سونے کے زیورات کا استعمال کیا ہے۔

سریش مختلف پینٹنگ بنانے کے لیے مختلف قسم کی چیزوں کا استعمال کرتے ہیں۔

سریش اپنے کاموں کے لیے برتن، کاجل، لکڑی، کیل، کتابیں اور دیگر چیزوں کا استعمال کرتے ہیں۔

سریش کا تعلق ریاست کیرالہ کے ضلع تھرشور سے ہے۔ انھوں نے اسی شہر سے اپنے کریر کا آغاز کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سریش نے اپنے کیریئر کا آغاز تھرشور میں اپنے دیگر بھائیوں کے ہمراہ ہورڈنگز اور بل بورڈ پینٹ کرکے کیا تھا۔

اس سے ان کی روز مرہ کی ضرورتیں پوری ہوتی تھیں، تاہم جب ڈیجیٹل دور آیا توان کا کام ختم ہوگیا۔

اس کے بعد انھوں نے تہواروں کے مواقع پر کام کرکے اپنا گزارا شروع کیا۔

سریش نے ایک انٹرویو کے ذیل میں کہا کہ ایک ہاتھی بنایا ہے، جو اپنا سر ہلا سکتا ہے۔

انہیں اے پی جے عبدالکلام کی شخصیت سے بچپن سے بے پناہ لگاو تھا۔

وہ بچپن سے انہیں چاہتے رہے ہیں اور ان کے تئیں ان کے دل میں بہت زیادہ قدر ہے۔

اسی دلچسپی کا اظہار انھوں نے حالیہ دنوں میں اے پی جے عبدالکلام کا ایک پورٹریٹ بنایا ہے، جس کو بنانے میں سونے کا استعمال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جلد وہ اس پورٹریٹ کی نیلامی کرنے والے ہیں، جس سے ان کی مالی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔