آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے زیر اہتمام سہ روزہ کانفرنس کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-03-2021
اصلاح معاشرہ کمیٹی ان دنوں نکاح کو آسان بنانے  کے لیے سرگرم عمل ہے
اصلاح معاشرہ کمیٹی ان دنوں نکاح کو آسان بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے

 

 

فیروز خان/ دیوبند

  آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی ان دنوں نکاح کو آسان بنانے اور بیجا رسوم ورواج کو مٹانے کے لیے سرگرم عمل ہے،اس مقصد سے گزشتہ دنوں مہاراشٹر ،گجرات ،تلنگانہ اور مدھیہ پردیش کے علمائ و ائمہ کرام اور سرکردہ افراد کی مشورتی نشستیں ہوچکی ہیں،جن میں دس روزہ سادہ اور مسنون نکاح مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس مہم کے سلسلے میں یہ بات بھی طے پائی تھی کہ سہ روزہ آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا جائےگا۔

چنانچہ یہ کانفرنس مورخہ20, 21, 22مارچ کو اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لابور ڈ کےزیر اہتمام منعقد کی جائے گی۔اس کانفرنس کے تحت چھ نشستیں ہوں گی،جن کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

پہلی نشست:مورخہ 20 مارچ بروز سنیچر صبح دس بجےسے تااختتام

دوسری نشست:مورخہ 20 مارچ بروز سنیچررا ت ساڑھے آٹھ بجے سے تا اختتام

تیسری نشست :مورخہ 21 مارچ بروز اتوارصبح دس بجےسے تااختتام

چوتھی نشست :مورخہ 21مارچ بروز اتوار را ت ساڑھے آٹھ بجے سے تا اختتام

پانچویں نشست برائے خواتین :مورخہ 22 مارچ بروز پیرصبح دس بجے سے دوپہر 3 بجے

اختتامی نشست :22مارچ بروز پیر را ت ساڑھے آٹھ بجے سے تا اختتام