غازی آباد : تیز رفتار گاڑی نے خاتون کو کچلا

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-09-2025
غازی آباد : تیز رفتار گاڑی نے خاتون کو کچلا
غازی آباد : تیز رفتار گاڑی نے خاتون کو کچلا

 



غازی آباد/ آواز دی وائس
اتر پردیش کے غازی آباد کے تھانہ سہانی گیٹ کے لوہیا نگر میں ایک سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار تھار گاڑی نے سڑک پار کر رہی خاتون کو ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئیں۔ حادثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا جا رہا ہے کہ ایک خاتون سڑک کے کنارے سے آ رہی تھی، تبھی تیز رفتار سے آئی ہوئی ایک تھار نے اسے زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ خاتون گاڑی کے بونٹ کے آگے آ گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ تھار ڈرائیور حادثے کے بعد گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس تھار اور اس کے ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔ حالانکہ، خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو ابھی تک کوئی قانونی کارروائی کرنے سے منع کیا ہے، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے طور پر گاڑی کی تلاش کر رہی ہیں۔ خاتون کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔