اجے مشرا کے گھر پر بیٹے کے لیے نوٹس چسپاں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-10-2021
 نوٹس چسپاں
نوٹس چسپاں

 

 

لکھیم پور کھیری: پولیس نے کل لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے گھر پر نوٹس چسپا ں کردیا ہے۔

یہ نوٹس سیکشن 160 کے تحت چسپاں کیا گیا ہے۔ جس میں بیٹے آشیش مشرا کو جمعہ کی صبح 10 بجے کرائم برانچ ، لکھیم پور کھیری نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ یہاں اسے انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کرنا ہے۔

 وزیر کا گھر لکھیم پور کے شاہ پورہ کوٹھی علاقے میں ہے۔ حالانکہ بیٹا گھر پر نہیں ہے۔ صبح آئی جی لکشمی نے بھی کہا تھا کہ آشیش کہاں ہے ، اس کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔ لکھیم پور تشدد کیس میں ، پولیس نے دو ملزمان لاکوش اور آشیش پانڈے کو گرفتار کیا ہے۔

 یوپی پولیس نے تشدد کی تحقیقات کے لیے 9 رکنی ٹیم تشکیل دی۔ اتر پردیش کے ڈی جی پی مکل گوئل نے کہا کہ لکھیم پور کھیری تشدد کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی اپیندر اگروال کی قیادت میں 9 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم ایس پی سنیل کمار سنگھ ، اے ایس پی ارون کمار سنگھ ، 2 سرکل افسران ، 3 انسپکٹرز اور ایک سب انسپکٹر پر مشتمل ہے۔