مالیگاؤں دھماکہ کیس میں نیا موڑ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-09-2025
مالیگاؤں دھماکہ کیس میں نیا موڑ
مالیگاؤں دھماکہ کیس میں نیا موڑ

 



ممبئی/ آواز دی وائس
بامبے ہائی کورٹ نے 2008 میں ہوئے مالیگاؤں بم دھماکوں کے مقدمے میں بری کیے گئے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے یہ نوٹس دھماکوں کے متاثرین کے رشتہ داروں کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کے بعد جاری کیے۔ 31 جولائی کو این آئی اے کی اسپیشل کورٹ نے ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پوروہت، میجر (ریٹائرڈ) رمیش اُپادھیائے، سدھاکر چترویدی، اجے رہیرکر، سدھاکر دھر دیویدی عرف شنکرآچاریہ اور سمیر کُلکرنی کو بری کر دیا تھا۔
متاثرین کے رشتہ داروں کی جانب سے اپیل میں ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 31 جولائی کا فیصلہ منسوخ کیا جائے اور ملزمان کو قصوروار قرار دیا جائے۔
دھماکوں میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے
۔29 ستمبر 2008 کو رمضان کے مہینے میں مسلم اکثریتی علاقے مالیگاؤں کے بھیکو چوک میں بم دھماکا ہوا تھا۔ اس میں چھ افراد کی موت ہو گئی تھی اور 101 لوگ زخمی ہو گئے تھے۔
آج بھگوا، ہندوتوا کی جیت ہوئی
جمعرات کو چیف جسٹس چندرشیکھر اور جسٹس گوتم اے. اخنڈ کی بینچ نے متاثرین کے لواحقین — نثار احمد حاجی سید بلال، شیخ لیاقت محی الدین، شیخ اسحاق شیخ یوسف، عثمان خان این اللہ خان، مشتاق شاہ ہارون شاہ اور شیخ ابراہیم شیخ سپاڈو  کی جانب سے دائر اپیل پر یہ حکم جاری کیا۔
عدالت نے کیا پوچھا تھا؟
منگل کو اس معاملے میں سماعت کے دوران عدالت نے کہا تھا کہ یہ  دروازہ سب کے لیے کھلا نہیں ہے کہ کوئی بھی بری ہونے کے خلاف اپیل دائر کر سکے۔ہائی کورٹ نے پوچھا تھا کہ کیا اپیل کنندہ، جو مقتولین کے خاندان کے افراد ہیں، ان سے مقدمے کے دوران بطور گواہ پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
عدالت نے اپیل کنندگان کے وکیل متین شیخ سے کہا کہ وہ دو ہفتوں کے اندر ضروری دستاویزات جمع کریں۔ اب اس اپیل پر چھ ہفتے بعد سماعت ہوگی۔