راجستھان کے کوٹا۔ بوندی میں 1,507 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا ہوائی اڈہ بنایا جائے گا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 20-08-2025
راجستھان کے کوٹا۔ بوندی میں 1,507 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا ہوائی اڈہ بنایا جائے گا
راجستھان کے کوٹا۔ بوندی میں 1,507 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا ہوائی اڈہ بنایا جائے گا

 



ی دہلی:  راجستھان کے کوٹا بوندی میں 1,507 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نیا ہوائی اڈہ بنایا جائے گا وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منگل کو ہوئی میٹنگ میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے اس سے متعلق ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کی تجویز کو منظوری دی طلاعات و نشریات کے وزیر اشونی وشنو نے میٹنگ کے بعد یہاں میڈیا کو بتایا کہ کوٹا راجستھان کا ایک بڑا صنعتی اور تعلیمی مرکز ہے، جو مہاراشٹر، گجرات، راجستھان اور دہلی کو جوڑنے والے ایک اہم راستے پر واقع ہے۔

کوٹا شہر میں موجودہ ہوائی اڈہ صرف چھوٹے طیاروں کے آپریشن کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس لیے بڑھتی ہوئی ضرورت کو شہر کے قریب کوٹا۔ بوندی میں ایک نیا ہوائی اڈہ بنا کر پورا کیا جائے گا، جہاں A321 جیسے طیارے بھی اتر سکیں گے۔ اس ہوائی اڈے کی تعمیر کا سارا خرچ اے اے آئی برداشت کرے گا اور یہ دو سال میں تیار ہو جائے گا۔ اس کے ٹرمینل کی عمارت 20 ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوگی جس میں سالانہ 10 لاکھ مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ یہ پیک آوور میں 1000 مسافروں کو سنبھالنے کے قابل بھی ہوگا۔ راجستھان حکومت نے ہوائی اڈے کے لیے 1,089 ایکڑ زمین فراہم کی ہے۔ رن وے کی لمبائی 3200 میٹر اور چوڑائی 45 میٹر ہو گی۔ ایپرن پر سات پارکنگ بے ہوں گے، جس میں A-321 جیسے طیارے پارک کیے جا سکیں گے۔ اس میں دو لنک ٹیکسی ویز، اے ٹی سی اور ٹیکنیکل بلاک، ایک فائر اسٹیشن اور کار پارکنگ کی سہولیات ہوں گی۔ کوٹا کے موجودہ ہوائی اڈے پر رن وے کی لمبائی 1,220 میٹر اور چوڑائی 38 میٹر ہے