دہلی دھماکوں کے بعد 200 ڈاکٹروں کی فہرست تیار

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 15-11-2025
دہلی دھماکوں کے بعد 200 ڈاکٹروں کی فہرست تیار
دہلی دھماکوں کے بعد 200 ڈاکٹروں کی فہرست تیار

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
دہلی بم دھماکے کی جانچ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے فہرست تیار کر لی ہے اور ایک ایک کرکے تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ معاملے کے روابط کشمیر، اتر پردیش، ہریانہ کے ساتھ ساتھ بیرونِ ممالک سے بھی جڑتے نظر آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان ڈاکٹروں اور طلبہ کے ڈاکٹر  شاہین، ڈاکٹر عمر محمد اور دیگر ملزمان سے رابطے رہے ہیں، اور یہ جانچ کی جا رہی ہے کہ کہیں یہ لوگ وائٹ کالر ماڈیول کا حصہ تو نہیں تھے۔
اتر پردیش کے تقریباً 200 ڈاکٹر ایجنسیوں کے رڈار پر ہیں۔ گرفتار ہونے والی خاتون ڈاکٹر شاہین نے پاکستان سمیت کئی ممالک میں اپنا نیٹ ورک قائم کیا تھا۔ اس کے رابطے میں پاکستانی فوج کے ایک ڈاکٹر سمیت کشمیری نژاد کئی ڈاکٹر اور طلبہ تھے۔ یوپی میں کام کرنے والے کشمیری نژاد تقریباً 200 ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹوڈنٹ ایجنسیوں کی نظر میں ہیں۔
شاہین یوپی کے ڈاکٹروں کے رابطے میں تھی
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہین مسلسل یوپی میں کام کرنے والے 30 سے 40 ڈاکٹروں کے رابطے میں تھی۔ شاہین وہی خاتون ہے جسے جیشِ محمد کے ہندوستان میں خواتین ونگ کی بھرتی کرنے والی اہم رکن سمجھا جا رہا ہے۔ پوچھ گچھ کے لیے اے ٹی ایس کی ایک ٹیم دہلی میں موجود ہے جبکہ دوسری ٹیم سری نگر جانے کی تیاری میں ہے، یعنی مزید لوگوں کو حراست میں لیے جانے کا امکان ہے۔
شاہین کے رابطے میں آنے والے ڈاکٹروں کو میوات سے اٹھایا گیا جانچ ایجنسیوں نے میوات سے گزشتہ رات تین ڈاکٹروں کو حراست میں لیا، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ان تینوں کا تعلق الفلاح یونیورسٹی سے بتایا جا رہا ہے۔
ان میں سے ایک ڈاکٹر مستکیم نے الفلاح یونیورسٹی سے انٹرن شپ کیا ہے، اور اس کے کردار کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔خبروں کے مطابق وہ مزمل، عمر اور شاہین کے رابطے میں تھا، اسی سلسلے میں اس سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔