کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
جنوبی ہند میں واقع کالی کٹ کے نالج سٹی میں بھارت کی سب سے بڑی عالیشان مسجد میں یومیہ ۲ ؍ہزار سے زائد روزہ دار افطار کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ماہ رمضان المبارک میں متعدد تعلیمی ،دینی اور دعوتی تقاریب جیسے دعا ء مجلس ،مشق القراءت ،تجوید کلاس،رمضان خطبات ،اجتماعی تلاوت قرآن ،اسماء البدریہ ،ساعۃ الاجابۃ ،درس حدیث ،دلائل الخیرات ،درس حدیث،پیغام رمضان ،بائیو گرافی کلاس ،بردہ مجلس نہایت ہی تزک واحتشام کیساتھ منعقد کیا جاتا ہے ۔ جس سے قرب وجوار کے عوام ،طلبا ،مسافر ،مزدور کثیر تعداد میں شریک ہوتے ہیں ۔
یہاں ذکر ودیگر تقاریب کیرالہ کی قدیم روایتی ہے ۔جس میں مختلف مذاہب کے لیڈر ،وزراء،عمائدین شریک ہوتے ہیں ۔ جس سے قومی یکجہتی ،اتحاد واتفاق کی بہترین مثال قائم ہوتی ہے ۔ماہ رمضان کی ۱۷ رات کو اصحاب بدر کی نسبت سے بدر الکبریٰ عالمی روحانی اجتماعکا انعقاد ۱۶ رمضان کی صبح سے ۱۷کی شام سحری تک جاری رہتا ہے ۔جس کی سرپرستی ریاست کے قائدین اور ملک وبیرون ممالک کے مندوبین کرتے ہیں ۔

یہ برصغیر ایشیاء کا سب سے بڑا بدرالکبریٰ روحانی اجلاس ہے جس میں لاکھوں فرزندان توحید شریک ہوتے ہیں ۔ اجتماعی افطار ،نماز تراویح اور حلقہ ذکر یہ روحانی منظر قابل دید ہے ۔انڈین گرانڈ مسجد کے چیف امام وخطیب اور نالج سٹی کےمینجنگ ڈائیریکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رمضان کی اہمیت پر جامع روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ بے پناہ رحمتوں کا حامل ہے ۔ روزہ تزکیہ نفس اور قرب الہی کے حصول کا عظیم اور بابرکت مہینہ ۔ ہمیں اس ماہ مقدس کی قدر کرنی چاہئے ۔انہوں نے نئی نسلوں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ ماہ مقدس کے قیمتی اوقات عبادات وریاضت میں گذاریں ،لہو لعب ،راتوں کو کھیل کود سے اجتناب کریں ۔ اس کی برکتوں سے بھر پور استفادہ کریں اور اپنی زندگیوں کو تقویٰ پرہیز گاری کے سانچے میں ڈالنے کی کوشش کریں ۔