ہم آہنگی اور بھائی چارہ مہم چلائی جائےگی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ہم آہنگی اور بھائی چارہ مہم چلائی جائےگی
ہم آہنگی اور بھائی چارہ مہم چلائی جائےگی

 

 

لکھنؤ : نوزائیدہ تنظیم مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیاکی طرف سے اعلان کیا گیا ہےکہ اتر پردیش میں سرو دھرم ہم آہنگی کی مہم چلائی جائے گی۔

بورڈ بنیاد پرستی کے خلاف ہم آہنگی اور بھائی چارے کی مہم کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ میں منظور کی گئی قرارداد کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مذہبی ہم آہنگی کے لیے رابطہ ، سمواد کوآرڈینیشن پروگرام کے تحت جے پور ، راجستھان سے 6 اکتوبر سے مذہبی ہم آہنگی مہم شروع کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان کو خط بھیجنے کی مہم بھی شروع کی جائے گی جس میں مسلم وقف ایکٹ اور آرٹیکل 341 میں ترمیم اور مذہبی سیاحت کو روزگار کے قابل بنانے کے لیے صوفی سرکٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا۔