جموں: بس اسٹینڈ سے لاوارث بیگ ملنے کے بعد بم کی افواہ پھیلی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 30-12-2025
جموں: بس اسٹینڈ سے لاوارث بیگ ملنے کے بعد بم کی افواہ پھیلی
جموں: بس اسٹینڈ سے لاوارث بیگ ملنے کے بعد بم کی افواہ پھیلی

 



جموں/ آواز دی وائس
جموں میں ایک بس اڈے پر منگل کی دوپہر ایک لاوارث بیگ ملنے کے بعد اس میں بم ہونے کے خدشے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم تلاشی کے دوران بیگ میں کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔
ایک افسر کے مطابق، کنکریٹ کے ایک ستون کے قریب لاوارث بیگ پڑا ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے بم ناکارہ بنانے والے دستے (بی ڈی ایس) کے ساتھ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ افسر نے بتایا کہ بی ڈی ایس کی ٹیم نے بیگ کی جانچ کی، جس میں کوئی بھی مشتبہ شے نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ بیگ کو قریبی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کے مالک کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
افسر کے مطابق، جانچ مکمل ہونے کے بعد بس اڈے پر معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔ حکام نے بتایا کہ نئے سال کی تقریبات کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے مقصد سے جموں خطے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ کشتواڑ، ڈوڈہ، پونچھ اور راجوری اضلاع کے بالائی پہاڑی علاقوں میں ایک بڑے پیمانے پر انسدادِ دہشت گردی مہم جاری ہے۔