ماں سے یوگی کا پیار دیکھ، پگھل گئےمنور رانا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-05-2022
ماں سے یوگی کا پیار دیکھ، پگھل گئےمنور رانا
ماں سے یوگی کا پیار دیکھ، پگھل گئےمنور رانا

 

 

آواز دی وائس، لکھنو

پچھلے دنوں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے ریاست اتراکھنڈ کے دورے کے دوران اپنی والدہ ساوتری دیوی سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے۔لوگوں نے اس پر اپنے اپنے ردعمل دینے شروع کئے کیونکہ یوگی کی وزیر اعلی بننے کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔

ایک وقت یوگی کے مخالف سمجھے جانے والے معروف شاعر منور رانا نے بھی اس تصویر کو دیکھ کر متاثر ہوئے بغیر نہیں رہے۔انہوں نے یوگی اور ان کی والدہ کی تصویر کو اپنے فیس بک اکاونٹ پر شیر  کیا بلکہ  مشہور زمانہ شعر لکھا ہے:

 میری خواہش ہے کہ میں پھر سے فرشتہ ہو جاؤں

ماں سے اس طرح لپٹ جاؤں کہ بچہ ہو جاؤں

منور رانا یہ تصویر اپنی ٹائم لائن پر صبح کے نو بجے شیر کی ہے۔ تین گھنٹے کے اندر ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد لوگوں نے اس کو لائک کیا، جب کہ 288 لوگوں نے شیر کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور 970 لوگوں نے اس پر کمنٹس کئے۔۔

منور رانا کی فیس بک پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل پیدا کردی ہے۔ یاد رہے کہ اتر پردیش کے انتخابات سے قبل منور رانا نے کہا تھا کہ اگر یوگی دوبارہ جیت گئے تو وہ ریاست کو چھوڑ دیں گے۔ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ اب یوگی کی ایک تصویر نے کہیں نہ کہیں ’ماں‘ کے بہانے ہی انہوں نے پیغام محبت دیدیا ہے۔ یاد رہے کہ منور رانا کی شاعری میں ’ماں‘ کا کردار بہت اہم رہا ہے ،وہ ہر محفل مشاعرہ میں ’ماں‘ پر کوئی نہ کوئی کلام ضرور سناتے ہیں۔

فیس بک پر اس پوسٹ کے بعد  کمنٹس میں صارفین  کی جانب سے الگ الگ  تبصرے آ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ اب یوگی کے دربار میں منور رانا کی حاضری پکی ہے۔ جب کہ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ یہ کیا ہوا سورج کدھر سے نکل آیا۔

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ اتر پردیش میں تبدیلی کی لہر جاری ہے۔

 ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ چاچا دل کی تبدیلی کا راز کیا ہے، کیا بلڈوزر نہیں ہے؟

 ایک اور صارف نے کہا کہ  منور صاحب اب آپ کی نئی جگہ کہاں ہے؟ امید ہے آپ یوپی چھوڑ چکے ہوں گے۔ سنا ہے آپ اپنے قول کے بہت سچے ہوتے ہیں۔

جملے باز چچا یوگی جی کو مکھن لگا رہے ہیں۔

 منور رانا ممتا کی تعریف کر رہے ہیں۔

ایک صارف آلوک شکلا نے کہا کہ ’’ چچا اب آپ کہیں نہ جائیں، آپ کو ہماری قسم ہے‘’۔

خیال رہے کہ کئی سالوں کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی ماں ساوتری دیوی کی ملاقات ہوئی ہے۔ جس کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔اس ویڈیو میں یوگی آدتیہ ناتھ اپنی ماں کے پاؤں چھو رہے دکھائی دے رہے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ، جو اتراکھنڈ کے تین روزہ دورے پر پہنچے ہیں۔انہوں نے پنچور گاؤں پہنچنے کے بعد اپنی ماں ساوتری دیوی سے ملاقات کی۔

awazthevoic

 برسوں بعد ساوتری دیوی اپنے بیٹے کو دیکھ کر بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں۔ 

دراصل جب یوپی کے وزیراعلیٰ ماں کے پاس پہنچے تو انہوں نے پوچھا، کیا آپ نے مجھے پہچان لیا؟ اس پر ان کی ماں نے مسکرا کر کہا، 'ہاں'۔

وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ برسوں بعد اپنی آبائی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اپنے بزرگوں سے آشیرواد بھی لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گاؤں کے متعدد افراد سے بھی ملاقات کی۔

اب سب کی نظر منور رانا کے فیس بک اکاونٹ پر ہوگی کہ اس بحث پر ان کا کوئی جواب آتا ہے یا نہیں ۔منور رانا کی پوسٹ صرف ایک بات واضح کرتی ہے کہ انہیں ’ماں‘ کی محبت کا پہلو پسند آیا ہے ۔اس لیے انہوں نے ایک شعر کے ساتھ ہی اپنا پیغام دیدیا ہے۔