نوجوان حاملہ ڈاکٹر ماہا بشیرکا کورونا کے سبب انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-05-2021
نوجوان   ڈاکٹر ماہا بشیر
نوجوان ڈاکٹر ماہا بشیر

 

 

 تروواننتاپورم

کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نوجوان ڈاکٹر ماہا بشیر کورونا کے سبب انتقال کر گئیں۔ ڈاکٹر بشیر گزشتہ برس ہی ڈاکٹر کے ساتھ ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور بتایا جارہا ہے کہ وہ 6 ماہ کی حاملہ بھی تھیں ۔

 چھ ماہ کی حاملہ ڈاکٹر   ماہا بشیر کوو ڈ 19  کے نتیجے میں ہونے والی   طبی  پیچیدگیوں کے سبب  فوت ہو گئیں ۔   وہ  دوران  حمل   کرناٹک  میں  منگلور کے ایک نجی اسپتال میں کام کرتے ہوئے بیماری میں مبتلا ہوگئیں تھیں ۔

کورونا کی شدت کے بعد اپریل کے وسط میں ڈاکٹر ماہا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور فرنٹ لائن پر کام کرنے کے دوران حالت بگڑنے پرانہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ڈاکٹر ماہا  ہندوستان سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے دبئی چلی گئی تھی اور اب اپنے ملک میں پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔

بتایا جارہا ہے کہ کورونا کا کار ہونے پر ڈاکٹر ماہا کی حالت بہتر تھی لیکن اچانک ہی ان کی حالت بگڑی اور بچے کی موت واقع ہوگئی جس کے کچھ روز بعد ڈاکٹر ماہا بھی خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔