ٹیکہ لگوانے کے ساتھ،ضابطوں پرعمل لازمی:وزیراعظم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2021
وزیراعظم
وزیراعظم

 

 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے عوام سے کورونا ویکسین کا ٹیکہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ کووڈ-19 کے ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے۔ مودی نے اتوار کو آکاشوانی پر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ کے 75ویں ایڈیشن میں ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی وبا سے نمٹنے کےلئے کورونا ویکسین کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔

ملک میں کووڈ -19 کا ٹیکہ لگانے کی مہم چل رہی ہے جو دنیا میں سب سے بڑی مہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی اہل افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگوانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی وبا سے نمٹنے کے ضابطوں جیسے ماسک پہننا، دو گز کی دوری رکھنا اور بار بار ہاتھ دھونے پر بھی عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 100 سال سے زیادہ عمر کے کئی لوگوں نے ٹیکہ لگوایا ہے اور گھر کے بزرگوں میں ٹیکے کے تعلق سے جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔ (ان پٹ ایجنسی)