موسمِ سرما میں نزلہ زکام کی شکایت کیوں بڑھ جاتی ہے؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-12-2022
 موسمِ سرما میں نزلہ زکام کی شکایت کیوں بڑھ جاتی ہے؟
موسمِ سرما میں نزلہ زکام کی شکایت کیوں بڑھ جاتی ہے؟

 

 

ہر سال موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی نزلے اور زکام کی شکایات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ سائنس دانوں نے سردی کے موسم اور نزلے زکام میں تعلق کی وجہ جاننے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ ایسا ناک کی وجہ سے ہوتا ہے۔

برطانوی اخبار ’دی سَن‘ کے حوالے سے بتایا کہ انسانی ناک کا دفاعی نظام جو مختلف قسم کے وائرس کا مقابلہ کرتا ہے، وہ نظام سرد موسم میں بےحس ہو جاتا ہے۔ سردیوں میں ناک کے مدافعتی نظام کے متاثر ہونے کی واضح وجہ لوگوں کا بند جگہوں میں زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا ہے۔ اس دوران متعدی وائرس ان کے جسم میں منتقل ہو جاتے ہیں۔

اس حوالے سے ہونے والی تحقیق کے مصنف بنجمن بلیر نے کہا ہے کہ ’کسی ایک چیز کو سردیوں میں نزلے زکام کی واحد اور حتمی وجہ قرار دینا ممکن نہیں ہے۔‘ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ناک کے نتھوں میں موجود خلیے جب بیکٹیریا یا وائرس کو محسوس کرتے ہیں تو وہ اربوں کی تعداد میں رطوبتیں خارج کرتے ہیں۔

یہ رطوبتیں نہ صرف یہ کہ خطرناک بیکٹیریا اور وائرس کو قتل کر دیتی ہیں بلکہ یہ دیگر خلیوں کو بھی بیماریوں کا سبب بننے والی چیزوں سے خبردار کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران ماہرین نے کورونا وائرس کے ایک ویریئنٹ اور زکام کا سبب بننے والے دو وائرسوں کے خلاف ناک کے دفاعی نطام کا جائزہ بھی لیا۔

ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ جب ناک کے اندر کا درجۂ حرارت گرتا ہے تو تندرست افراد کے ناک کا مدافعتی نظام بھی موسمِ گرما کی نسبت نصف کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے