گیارہ ممالک میں پھیل گیا منکی پاکس: ڈبلیو ایچ او

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-05-2022
گیارہ ممالک میں پھیل گیا منکی پاکس:  ڈبلیو ایچ او
گیارہ ممالک میں پھیل گیا منکی پاکس: ڈبلیو ایچ او

 

 

 امریکہ اور یورپ کے محکمہ صحت حکام نے حالیہ دنوں میں متعدد افراد خصوصاً نوجوانوں میں ایک ایسے نایاب وائرس کی تشخیص کی ہے جس کے نشانات صرف کبھی افریقی ممالک میں نظر آتے ہیں اور اسے ’منکی پاکس‘ وائرس کہتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں کم از کم پچاس ’منکی پاکس‘ وائرس کے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ کیسز ایسے گیارہ ممالک میں سامنے آئے ہیں جہاں عام طور پر اس وائرس کی تشخیص نہیں ہوتی۔ ان ممالک میں اب جرمنی، فرانس، بیلجیئم بھی شامل ہو گئے ہیں جبکہ برطانیہ، اسپین، پرتگال، اٹلی، امریکہ، سویڈن اور کینیڈا میں بھی گزشتہ ہفتے منکی پاکس کے کیسز رپورٹ کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ انسانوں میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص پہلی مرتبہ سن 1970 کے دوران افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں ہوئی تھی۔ منکی پاکس کے شکار افراد کو اکثر بخار، خارش اور جسم کے مختلف حصوں پر دانے نکلنے کی شکایت رہتی ہیں۔ زیادہ تر افراد عموماﹰ ایک ہفتے کے دوران دوبارہ صحت یاب ہوجاتے ہیں۔

 

ٹیڈروس ایڈہنم نے کہا ہے کہ منکی پاکس بیماری کے پھیلنےکی وجوہات معلوم کرنا، پھیلنے سے روکنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔  واضح رہے کہ فرانس، بیلجیم، جرمنی، آسٹریلیا، اسپین، برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں منکی پاکس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کا درد اور دانوں کا نکلنا شامل ہے۔

منکی پاکس انفیکشن کے یورپ، امریکا اور کینیڈا سمیت 11ممالک میں کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت، ٹیڈروس ایڈہنم کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ منکی پاکس بیماری سے متعلق صورتحال کا جائزے لے رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او منکی پاکس بیماری سے متاثرہ ممالک کو رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

منکی پاکس کیسے پھیلتا ہے؟

ہلیتھ رپورٹس کے مطابق منکی پاکس عام طور پر سانس کے ذریعے پھیلتا ہے، یہ بہت کم پائی جانے والی ایک خطرناک بیماری ہے جو کہ افریقا میں پائی جاتی ہے۔

علامات اور بیماری کا دورانیہ

اس بیماری کی علامات میں نزلہ اور بغلوں کے اندر سوجن شامل ہے، اس بیماری میں لاحق ہونے والے مریضوں کو چہرے اور جسم پر چکن پاکس جیسی خارش کی شکایت بھی ہو سکتی ہے، منکی پاکس کے شکار مریضوں کے صحتیاب ہونے کا دورانیہ 2 سے 4 ہفتے ہے۔