کوویکسین کوامریکہ کے بعدبرطانیہ کی بھی منظوری

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 09-11-2021
کوویکسین کوامریکہ کے بعدبرطانیہ کی بھی منظوری
کوویکسین کوامریکہ کے بعدبرطانیہ کی بھی منظوری

 

 

لندن: برطانیہ (یو کے) جلد ہی بھارت بائیوٹیک کے کوویکسین کو اپنی منظور شدہ کوویڈ 19 ویکسین کی فہرست میں شامل کرنے جا رہا ہے۔ یعنی انگلینڈ پہنچنے والے بین الاقوامی مسافروں کو اب خود کو الگ تھلگ نہیں کرنا پڑے گا جوکوویکسین لگائے ہوں۔

حال ہی میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیوایچ او نے کوویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی جس کے بعد برطانیہ کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ برطانیہ نے اپنی منظور شدہ کوویڈ 19 ویکسین کی فہرست میں چین کی سینوواک اور سائنو فارم ویکسین کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل امریکا اور آسٹریلیا نے بھی کوویکسین کی منظوری دی تھی۔ برطانوی ہائی کمشنر ایلکس ایلس نے ٹویٹ کیا، 'برطانیہ جانے والے ہندوستانی مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے۔

جن مسافروں کو ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی استعمال کی فہرست میں شامل کوویڈ 19 ویکسین کے ساتھ مکمل طور پر ٹیکہ لگایا گیا ہے، بشمول کوویکسین، انہیں 22 نومبر سے خود کو الگ تھلگ نہیں کرنا پڑے گا۔ کوویکیسن کے ساتھ مکمل طور پر ٹیکہ لگانے والے مسافروں کو روانگی سے پہلے کے ٹیسٹ، دن-8 ٹیسٹ یا آمد پر خود کو الگ تھلگ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ تبدیلیاں 22 نومبر کی صبح 4 بجے سے لاگو ہوں گی۔ برطانیہ کے ٹرانسپورٹ سکریٹری گرانٹ شیپس نے کہا: "نئے اعلانات بین الاقوامی سفر کی بحالی کے اگلے مرحلے کی نشاندہی کرتے ہیں۔"

برطانیہ کی حکومت نے انگلینڈ آنے والے 18 سال سے کم عمر کے مسافروں کے لیے بھی قوانین کو آسان بنا دیا ہے۔ اب انہیں سرحد پر مکمل طور پر ویکسین شدہ تصور کیا جائے گا اور آمد پر خود کو الگ تھلگ کرنے، دن 8 ٹیسٹنگ اور روانگی سے پہلے کی جانچ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

انہیں صرف پوسٹ ارائیول ٹیسٹ سے گزرنا پڑتا ہے۔ اگر وہ مثبت پایا گیا تو پی سی آر ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ Covaccin دوسری ہندوستانی ویکسین ہے جسے ڈبلیوایچ او کی منظوری ملی ہے۔ اس سے قبل Coveshield کو ڈبلیو ایچ او کی منظوری مل چکی تھی۔