کورونا:دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 53 لاکھ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-03-2021
کورونا کا سایہ
کورونا کا سایہ

 

 

نئی دہلی۔ کورونا ہے کہ مانتا نہیں۔ وبا ہے کہ قابو میں نہیں آرہی ہے۔ ہر دن ایک نئی کروٹ لے رہی ہے۔ دنیا میں کہیں لاک ڈاون لوٹ رہے ہیں ۔ تعداد اموات بھی بڑھ رہی ہے۔

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 53 لاکھ 50 ہزار 220 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 61 ہزار 809 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 16 لاکھ 22 ہزار 652 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 90 ہزار 821 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 کروڑ 11 لاکھ 65 ہزار 759 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زیادہ آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 29 ہزار 214 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 93 لاکھ 70 ہزار 705 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 89 لاکھ 36 ہزار 169 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 88 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 99 لاکھ 5 ہزار 322 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔