کورونا ویکسین:حاملہ خواتین پراثرات کی تحقیق

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-02-2021
کورونا ویکسین
کورونا ویکسین

 

 نیو یارک ۔فائزر،بایواین ٹیک دواسازکمپنی نےحاملہ خواتین میں ویکسین کےاثرات پرتحقیق شروع کردی۔

فائزربایواین ٹیک 4ہزاررضاکارحاملہ خواتین میں ویکسین کی موثریت کا جائزہ لےگی۔ فائزربایواین ٹیک کا کہنا ہے کہامریکامیں حاملہ خواتین کو کوروناویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔

اسرائیل میں ہوئی تحقیق کےمطابق فائزرویکسین پہلی خوراک کےبعد85فیصدموثررہتی ہے۔ ترکی میں 50لاکھ سےزائدافراد کو چین کی سینوویک کوروناویکسین کی پہلی خوراک دےدی گئی جب کہ سعودی عرب اور نائجیریانےایسٹرازینیکا ویکسین کےاستعمال کی منظوری دےدی ہے۔

سوئیڈن میں پبلک پولز،انڈوراسپورٹس سینٹرز،میوزیم 7مارچ تک بند رکھنےکااعلان کیا گیا ہے۔ افریقہ میں کوروناکی دوسری لہرکےدوران اموات کی تعداد1لاکھ سےتجاوزکرگئی۔ جاپان میں برطانیہ،جنوبی افریقہ،برازیل والی کوروناکی نئی قسم کےکیسز151ہوگئے، نیوزی لینڈمیں گزشتہ

روزلاک ڈاؤن میں نرمی کےبعدکوروناکاایک کیس رپورٹ ہوا۔ برازیل میں کوروناکیسزکی تعدادایک کروڑ سےتجاوز کرگئی۔