فائزر اور موڈرناویکسین: دل میں سوجن کا خطرہ

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-06-2021
فائزر اور موڈرناویکسین
فائزر اور موڈرناویکسین

 



 

فائزر اور موڈرنا کی ویکسین کے ساتھ کچھ افراد کو دل میں سوجن کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔ امریکا میں دواؤں کے ضابطہ کار ادارے ایف ڈی اے نے خبردار کر دیا، تاہم یہ رسک محدود ہے۔ امریکا میں تیس کروڑ ویکسین لگائی جا چکی ہیں جن میں سے صرف بارہ سو افراد میں مائیوکارڈائی ٹس اور پیری کار ڈائی ٹس کی بیماریاں سامنے آئیں۔ واضح رہے کہ کوویکس کی جانب سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز مفت ملیں گی، موڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ ایک سے دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گی۔