ویکسین کی ایک خوراک ،کورونا کے پھیلائو میں 50 فیصدتک کمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

لندن

ایک اسٹڈی سے ظاہرہواہے کہ ویکسین کی ایک خوراک سے کورونا کے پھیلائو میں 50 تک کمی ہوجاتی ہے جن لوگوں کو فائزر یا اسٹرا زینیکا کسی بھی ویکسین کی ایک خورات دی گئی اور جو لوگ تین ہفتہ قبل انفیکشن کا شکار ہوئے تھے وہ ویکسن نہ لگوانے والوں کے مقابلے میں وائرس پھیلانے میں اڑتیس سے انچاس فیصد تکھ کم ، صلاحیت کے حامل ثابت ہوئے

وزیر صحت میٹ ہنکوک نے اس خبر کو حیرت انگیز قرار دیا ہے اور لوگوں پر زور دیا ہے کہ جیسے ہی ان کی باری آئے وہ جلد از جلد ویکسین لگوالیں۔اسٹڈی کے دوران کورونا سے تحفظ کی صلاحیت ویکسین لگوانے کے چودہ دن بعد ظاہر ہوئی اور یہ صلاحیت ہر عمر کے لوگوں میں یکساں ثابت ہوئی۔

پبلک ہیتھ انگلینڈ کا کہناہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد حاصل ہونے والا یہ تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے حفاظتی ٹیکے لگانے سے متعلق شعبے کے سربراہ ڈاکٹر میری رامسے کا کہنا ہے کہ ویکسین معمول کی زندگی پر واپسی کیلئے بہت اہم ہے۔

انھوں نے کہا کہ ویکسین سے نہ صرف کورونا سے تحفظ ملتاہے اور اس سے روزانہ سیکڑوں اموات کی کمی ہورہی ہے بلکہ اب یہ بھی ظاہر ہوگایا ہے کہ اس سے کورونا کے پھیلائو کی شرح بھی کم ہوجاتی ہے ،انھوں نے کہا کہ یہ بڑی حوصلہ افزا بات ہے لیکن اس کے ساتھ ہی انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ہاتھ دھونے اور ایک دوسرے سے فاصلہ قائم رکھنے سے متعلق ہدایات پر مسلسل عمل کرتے رہیں۔

واروک یونیورسٹی کے وبائی امراض سے متعلق ماہر مائیک ٹلڈسلے نے کہا ہے کہ یہ نتائج شاندار ہیں لیکن لوگوں پر زور دیا کہ وہ ویکسین لگوائیں انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ یہ ویکسین کورونا کے علاج یا اس سے بچائو کیلئے کار آمد نہیں ہے لیکن شواہد سے ظاہرہوتاہے کہ یہ کسی حد تحفظ ضرور فراہم کرتی ہے۔

یہ اسٹڈی رپورٹ 57 ہزارسے زیادہ افراد سے رابطے کے نتائج کی بنیاد پر تیار کی گئی اس اسٹڈی میں شامل کئے گئے بیشتر افراد کی عمریں ساٹھ سال سے کم تھیں،پبلک ہیلتھ انگلنڈاب عام لوگوں میں کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے حوالے سے ویکسین کی طاقت کا تجزیہ کررہاہے ۔

(ایجنسی ان پٹ )