ناک کی کوڈ ویکسین کو منظور ی ملی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ناک کی کوڈ ویکسین کو منظور ی ملی
ناک کی کوڈ ویکسین کو منظور ی ملی

 

 

نئی دہلی: سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے کووڈ انفیکشن سے نمٹنے کے لیے ہندوستان میں تیار کردہ ناک کی ویکسین 'چاڈ-36' کو منظوری دے دی ہے

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود منسکھ منڈاویا نے منگل کو ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ناک میں استعمال ہونے والی ویکسین چاڈ '-36' کووڈ انفیکشن کے خلاف ہندوستان کی جدوجہد کو تقویت پہنچائے گی۔"

مسٹر منڈاویا نے کہا کہ سی ڈی ایس سی او نے ہندوستانی فارما کمپنی بھارت بائیوٹیک کے ذریعہ تیار کردہ 'چاڈ-36' کووڈ ویکسین کو منظوری دے دی ہے۔

کووڈ انفیکشن میں ایمرجنسی کی صورت میں اسے بنیادی سطح پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ویکسین 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں استعمال کے لیے منظور کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس قدم سے کورونا وبا کے خلاف جنگ میں اجتماعی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے سائنس، تحقیق اور ترقی کا استعمال کرتے ہوئے کورونا وبا کے خلاف وسائل کو متحرک کیا ہے۔ انہوں نے کہا سائنس پر مبنی نظام اور سب کی کوششوں کی مدد سے ہم کووڈ کے خلاف جنگ جیتیں گے۔