آیوش طبی نظام کی مقبولیت میں اضافہ:ڈائریکٹر جنرل سی سی آر یو ایم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-07-2022
آیوش طبی نظام کی مقبولیت میں اضافہ:ڈائریکٹر جنرل سی سی آر یو ایم
آیوش طبی نظام کی مقبولیت میں اضافہ:ڈائریکٹر جنرل سی سی آر یو ایم

 

 

نئی دہلی: وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی فعال قیادت میں حکومت ہند نے آیوش نظام کی ہمہ جہت ترقی کو ترجیح دی ہے اور ان کے موجودہ ڈھانچے اور تانے بانے میں توسیع کے لیے بے مثال تعاون اور سرپرستی فراہم کر رہی ہے، یہ بات پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن نے کہی۔

انہوں نے بطور مہمان خصوصی 'آیوش پیشہ ور وں میں قابلیت کی ترقی' پر قومی ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دنیابھر میں آیوش طبی نظام کی بڑھتی مقبولیت اور شہرت کے مدنظر صحتی دیکھ بھال کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے میں اہل انتہائی ہنر منداور لائق آیوش پیشہ وروں کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔"

اس موقع پرپروفیسر ایم افشارعالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد، ایس سعود اختر، رجسٹرار، جامعہ ہمدرد، ڈاکٹر مختار اے قاسمی،ایڈوائزر (یونانی) وزارت آیوش، ڈاکٹر ایس آر کے ودیارتھی، وزارت آیوش، پروفیسر عبدالودود، ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، بنگلور، پروفیسر ایس ایم عارف زیدی، جامعہ ہمدرد اور ڈاکٹر سعید احمد، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی نے شرکت کی. سنٹر آف ایکسی لینس ان یونانی میڈیسن (فارماکگنوسی اینڈ فارماکولوجی)، بائیو ایکٹیو نیچرل پروڈکٹ لیبارٹری، اسکول آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی کی جانب سے اپنے موضوع پراس پہلی ورکشاپ کا مقصد آیوش پیشہ وروں کی مہارت اور قابلیت میں اضافہ کرنا تھا۔

ورکشاپ کے مختلف اجلاس میں ماہرین نے پروجیکٹ نویسی،مقابلہ نویسی، کلینیکل پروٹوکول ڈیزائننگ، دانشورانہ املاک کے حقوق وغیرہ پرٹریننگ دی۔ پروگرام میں سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن کے چند تحقیق کاروں سمیت تقریباً 60 آیوش پیشہ ورنے حصہ لیا۔