کون سی چیزکتنی دیر میں ہضم ہوتی ہے؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-11-2021
کون سی چیزکتنی دیر میں ہضم ہوتی ہے؟
کون سی چیزکتنی دیر میں ہضم ہوتی ہے؟

 


آواز دی وائس، ایجنسی

 انسانی جسم کے لیے معدہ اس مشین کی حیثیت رکھتا ہے جو اسے چلاتی ہے۔ معدے پرغیر ضروری بوجھ ڈالنا آپ کی طبیعت میں گراوٹ پیدا کرنے کے علاوہ اسے مختلف امراض سے بھی دوچار کرسکتا ہے۔

صحت بحال رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر چیز دیکھ بھال کر کھائی جائے اور آپ کو علم ہو کہ معدہ اسے ہضم کرنے میں کتنا وقت لے گا، طبی ماہرین بھی یہی ہدایت کرتے ہوئے خصوصا رات کو دیر سے ہضم ہونے والی اشیاء کھانے سے منع کرتے ہیں۔ ذیل میں چند عام کھانوں کی فہرست ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کون سی چیز کتنی دیر میں ہضم ہوگی۔

ماہرین کے مطابق اس کو دیکھتے ہوئے اپنی غذا کا انتخاب کریں تا کہ غیر ضروری مسائل سے بچ سکیں۔

پانی ہضم ہونے میں کوئی وقت نہیں لیتا اس لیے جتنا چاہیں پئیں لیکن خیال رہے کہ کھانا کھانے کے فوراً بعد ایسا کرنا نقصان دہ ہے اس لیے ہمیشہ پہلے پانی پی لیا کریں۔ کھانا کھانے کے ایک گھنٹے بعد پانی پیا جا سکتا ہے۔

کچی خصوصا ہری سبزیاں صحت کیلئے بہت مفید ہیں اور ہضم ہونے کیں 30 سے 40 منٹ لیتی ہیں۔

پکی ہوئی سبزیوں کو ہضم کرنے کا عمومی ٹائم 40 منٹ بتایا گیا ہے۔ ڈیری مصنوعات اتنی آسانی سے ہضم نہیں ہوتیں ۔ یہ دو گھنٹے کا وقت لے سکتی ہیں۔

آلو بھی ڈیڑھ سے دو گھنٹے میں ہضم کیے جاتے ہیں۔ گائے کا گوشت پسند کرنے والے دھیان رکھیں کہ اسے رات کو کھانا اتنا فائدہ مند نہیں کیونکہ یہ ہضم ہونے میں 180 منٹ یعنی 3 گھنٹے کا وقت لے گا۔

مرغی اور مچھلی کے شوقین جان لیں کہ مرغی بھی ڈیڑھ سے 2 گھنٹے جبکہ مچھلی تقریبا 45 سے 60 مبٹ یعنی ایک گھنٹے میں ہضم ہوگی۔

خشک میوہ جات کو معدہ تقریبا 180 منٹ میں شرف قبولیت بخشتا ہے۔