طب یونانی عوام کی صحت کا ضامن ہے: پروفیسر عاصم علی خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-07-2021
پروفیسر عاصم علی خان
پروفیسر عاصم علی خان

 

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن(Central Council for Research in Greek Medicine) کے سربراہ پروفیسرعاصم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طب یونانی عوام کی بہتر صحت کا ضامن ہے۔

انھوں نے کہا کہ سماج کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں یونانی طب کا اہم کردار رہا ہے۔

پروفیسر عاصم علی خان سماج کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں آیوش نظام اہم کردار ادا کررہا ہےاور طبی خدمات کی فراہمی اور اسپتالوں کو معیاری بنانے کی اہم ضرورت ہے۔

سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر یوایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند نے نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپیٹل اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز (این اے بی ایچ)کے اشتراک سے یونانی اسپتالوں کے لئے این اے بی ایچ منظوری کے معیار کے نفاذسے متعلق سہ روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

اس تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم نے طبی سہولیات کی فراہمی میں یونانی طب اور دیگر آیوش نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ سماج کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں آیوش نظام اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے طبی خدمات کی فراہمی اور اسپتالوں کو معیاری بنانے کی اہمیت اور اس سمت میں این اے بی ایچ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی آر یو ایم کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن فار اسکِن ڈس آرڈرز، حیدر آباد کو این اے بی ایچ کی منظوری حاصل ہے اور دوسرے طبی و تحقیقی مراکزکی منظوری کی کوششیں جاری ہیں۔

پروگرام کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے این اے بی ایچ کے سی ای او ڈاکٹر اتل موہن کوچر نے کہا کہ پروگرام کا مقصد یونانی اسپتالوں میں ایسے افراد تیار کرنا ہے جو معیاری طبی خدمات کی فراہمی، مریضوں کے تحفظ کے معیار کے نفاذ اور این اے بی ایچ کی منظوری کے حصول اور بقا میں معاون ثابت ہوں۔

آج بتاریخ 30 جولائی 2021 یعنی آج ختم ہونے والے سہ روزہ تربیتی پروگرام میں ملک کے مختلف حصوں سے یونانی اطباء حصہ لے رہے ہیں۔

تربیتی پروگرام کے نظم و نسق کے فرائض ڈاکٹر غزالہ جاوید، ریسرچ آفیسر (یونانی) سائنسٹسٹ  سی سی آر یو ایم اور ڈاکٹر وندنا سروہا، ڈپٹی ڈائریکٹر، این اے بی ایچ انجام دے رہی ہیں۔