مکمل ویکسینیشن سے کورونا ہونے کا خطرہ نہ کے برابر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-04-2021
 مکمل ویکسینیشن یعنی دونوں خوراکیں استعمال کرنے والے افراد میں کووڈ 19 کا خطرہ تقریباً ختم ہو جاتا ہے
مکمل ویکسینیشن یعنی دونوں خوراکیں استعمال کرنے والے افراد میں کووڈ 19 کا خطرہ تقریباً ختم ہو جاتا ہے

 

 

 واشنگٹن

کورونا کی مکمل ویکسینیشن یعنی دونوں خوراکیں استعمال کرنے والے افراد میں کووڈ 19 کا خطرہ تقریباً ختم ہو جاتا ہے ۔ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے ۔

راک فیلر یونیورسٹی کے 417 ملازمین کو فائزر یا موڈرنا ویکسینز کی 2 خوراکیں دی گئی تھی، جن میں سے 2 یا اعشاریہ 5 فیصد میں کووڈ کی تشخیص ہوئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کا مقصد ویکسین بریک تھرو انفیکشنز کی جانچ پڑتال کرنا تھا اور نہ کہ ویکسنیشن کے عمل کو متاثر کرنا 

راک فیلر یونیورسٹی کی اس تحقیق میں شامل ماہرین نے دریافت کیا کہ اوریجنل وائرس کی بجائے اس کی مختلف نئی اقسام ویکسنیشن کے عمل سے گزرنے والے افراد میں کووڈ کا باعث بنتی ہیں۔ تحقیق میں جن افراد میں کووڈ کی تشخیص ہوئی، ان میں سے ایک میں میوٹیشن ای 484 کے کو دیکھا گیا جو سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں دریافت کورونا کی قسم میں دیکھنے میں آیا تھا، جسے اسکیپ میوٹنٹ کا نام بھی دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ میوٹیشن ویکسین سے پیدا ہونے والی کھ اینٹی باڈیز سے گزرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی طرح دونوں مریضوں میں ایک میوٹیشن ڈی 614 جی کو بھی دیکھا گیا جو وبا کے آغاز میں منظرعام پر آئی تھی۔

دونوں میں سے ایک 51 سالہ صحت مند خاتون تھی جس نے موڈرنا ویکسین کی دوسری خوراک 19 فروری کو استعمال کی اور 19 دن بعد کووڈ 19 کی تشخیص 10 مارچ کو ہوئی۔

اسی طرح ایک صحت مند 65 سالہ خاتون میں بھی کووڈ کی تشخیص ہوئی جس نے فائزر ویکسین کی دوسری خوراک 9 فروری کو لی تھی اور بعد میں ان کے شوہر میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد وہ خاتون بھی بیمار ہوگئیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ ویکسنیشن افراد میں کووڈ کے امکان کے حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ کورونا کی کونسی اقسام یہ خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔ تاہم محققین کا کہن تھا کہ کووڈ 19 ویکسینز استعمال کرنے والے کچھ افراد میں بیماری کا امکان ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی ویکسین 100 فیصد تحفظ فراہم نہیں کرتی۔

حال ہی میں امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے بتایا تھا کہ امریکا میں 8 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے اور ان میں سے 6 ہزار سے بھی کم میں کووڈ کی تصدیق ہوئی۔