پھل اور سبزیاں کورونا سے محفوظ رکھتی ہیں ؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-09-2021
سبزیاں کھائیں ۔کورونا بھگائیں
سبزیاں کھائیں ۔کورونا بھگائیں

 

 

جی ہاں! یقین جانئیے ۔ یہی سچ ہے۔ کورونا ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ بہت زیادہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں ان میں کورونا  کا خطرہ کافی کم ہوجاتا ہے۔

دراصل 590،000 سے زائد بالغوں کے سروے میں ، محققین نے پایا کہ سب سے زیادہ سبزیوں یا پھلوں سے بھرپور غذا کھانے والوں میں دیگر افراد کے مقابلے میں کوویڈ19 کا خطرہ کافی حد تک کم ہوتا ہے۔

 حال ہی میں آن لائن جریدے گٹ میں شائع ہونے والے نتائج کے مطابق ، کورونا کا خطرہ صحت بخش غذا کا استعمال کرنے والوں میں 41 فیصد تک کم ہوتا ہے ۔

 تاہم ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ صحت مند کھانا کوئی جادوئی قوت مدافعت نہیں ہے جو کوویڈ 19 سے 100 فیصد بچائے گا۔ اگر کورونا ہوگا بھی تو صحت کے جلد بحال ہونے چانسز زیادہ ہیں۔

 لہٰذا متعدی بیماریوں کے ماہر اور انفیکشس ڈزیز سوسائٹی آف امریکہ کے ترجمان ڈاکٹر ہارون گلیٹ نے کہا کہ لوگوں کو اس تحقیق پر مکمل انحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ویکسین لگوانا اتنا ہی ضروری ہے جتنی صحت بخش غذا کا استعمال۔