آواز دی وائس ۔ نئی دہلی
ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر چل رہی ہے،لوگ ہر دن تعداد اموات اور تیسری لہر کی آمد کی خبروں میں الجھے ہوئے ہیں۔منفی خبروں کی بھیڑ میں کچھ ایسی خبریں گم ہورہی ہیں جو کہیں نہ کہیں کورونا کا شکار ہونے والوں کے پسماندگان کےلئے راحت کی خبر ہے۔ در اصل کورونا سے جان گنوانے والوں کے اہل خاندان ایک سرکاری انشورنس کے حقدار ہیں جس کے بارے میں ہر کوئی نہیں جانتا ہے۔
اس کےلئے کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے ،کوئی مشکل یا پیچیدہ مسئلہ نہیں ہے ۔
ایک آسان سا طریقہ ہے جو کسی بھی متاثرہ خاندان کو مدد دلا سکتا ہے ۔
اول اگر آپ کسی ایسے خاندان کو جانتے ہیں جو کورونا کا شکار ہوا ہے ،کورونا میں اس کی جان گئی ہے ۔تو اس کے خاندان کو دولاکھ روپئے بطور انشورنس دلا سکتے ہیں۔
ایسے غمزدہ خاندان کو باخبر کریں کہ مرحوم یا مرحومہ کے بینک اکاونٹ کو چیک کریں ۔ اس کا اکاونٹ کا رواں مالیاتی سال میں یکم اپریل سے 31 مارچ تک کا اسٹیٹمینٹ حاصل کریں یا پھر پاس بک میں اندراج کرائیں۔
پھر اس انٹری یا اسٹیٹمینٹ میں 12 یا 330 روپئے کی انٹری کو تلاش کریں۔
بینک جاکر دو لاکھ روپئے کی انشورنس کا دعوی داخل کریں۔
دراصل سال 2015 میں ، مودی حکومت نے تمام بینکوں کے بچت کھاتہ رکھنے والوں کو دو بیمہ اسکیمیں فراہم کی تھیں۔ ان میں سے ایک پردھان منتری جیون جیوتی بیما یوجنا 330 روپے کی قسط تھی اور پردھان منتری تحفظ بیما یوجنا 12 روپے کی قسط تھی۔
اگر آپ اس پیغام کو فارورڈ کرتے ہیں اور کسی کے لواحقین کو دو لاکھ روپے انشورنس کروانے میں مدد کرتے ہیں تو متاثرہ افراد کے لواحقین کے لئے یہ تھوڑی رقم نہیں ہوگی۔۔
برائے مہربانی اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں ۔
یہ بھی ایک خدمت ہوگی۔آپ کی ایک پہل کسی متاثرہ خاندان کے لئے زندگی کا سہارا بن سکتی ہے ۔
دیر نہ کریں ،اس خبر یا پیغام کو ایک اہم معلومات کے طور پر آپس میں شیئر کریں بلکہ کوشش کریں کہ کوئی متاثرہ اندان آپ کے آس پاس ہو تو اسے نہ صرف اس بارے میں آگاہ کریں بلکہ ہوسکے تو بینک تک پہنچانے اور کاغذی کام مکمل کرانے میں مدد کریں ۔