عید الفطر : بسیار خوری سے بچنے کے طریقے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2023
عید الفطر :  بسیار خوری سے بچنے کے طریقے
عید الفطر : بسیار خوری سے بچنے کے طریقے

 

جینیفر بیل: ریاض

جیسے ہی ماہ رمضان المبارک ختم ہو رہا ہے، دنیا بھر کے مسلمان عید الفطر منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ عید کا تہوار قسما قسم کے پکوانوں، مٹھائیوں اور دعوتوں کے بغیر ادھورا ہوتا ہے۔

دعوتوں میں لوگ عام طور پر مختلف روایتی پکوان تیار کرتے ہیں ، تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کھانے پینے میں اعتدال رکھیں ، کیونکہ بہت سے لوگ اس دوران بسیار خوری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور بیمار ہوتے ہیں۔

ماہرین عید کے ایام میں کھانے کی غلط عادات اور ان کے صحت پر اثرات کے حوالے سے دیگر خطرات سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔

ماہرین کہنا ہے کہ عید کے دوران بسیار خوری یا زیادہ کھانا، ایک عام مسئلہ ہے۔ اسی طرح لوگ زیادہ کیلوریز والی غذائیں اور مٹھائیاں کھاتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ وزن بڑھنے، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، اور دل کی بیماری جیسے صحت کے کئی مسائل کا باعث بن سکتی ہیں۔

اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ماہرین زور دیتے ہیں کہ عید کے دوران اپنے کھانے پینے کے معمولات کا خیال رکھا جائے، ایک وقت میں کھانے کی مقدار کم کرنے اور میٹھے اور چکنائی والی غذاؤں سے اجتناب کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

زید برآں، کھانے میں پھلوں اور سبزیوں کو شامل کرنے اور ہائیڈریٹ رہنے کے لیے وافر مقدار میں پانی کا استعمال کریں۔

اس حوالے سے ، برجیل میڈیکل سٹی، ابوظہبی کے کلینکل ڈائیٹشین ریان علی نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ " ماہ رمضان کے دوران، ہم کھانے کی خراب عادات کو تبدیل کرنے اور اپنے زیادہ کام نظام انہضام کو انتہائی لازمی آرام دینے میں کامیاب ہوتے ہیں"۔

تاہم عید کے دوران "غیر ضروری کھانے کے انتخاب سے بچنے کے لیے وقت سے پہلے ایک غذائی چارٹ تیار کریں۔"

"آپ عید کی دعوتوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں لیکن اپنے کھانے کی مقدار کنٹرول کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے آپ کو محروم نہ رکھیں بلکہ خود پر قابو رکھنا سیکھیں، کیونکہ توازن ہمیشہ اچھی صحت کی کلید ہوتا ہے۔ بھوک کے جھوٹے اشاروں کو روکنے میں مدد کے لیے ہائیڈریٹ رہنے کے لیے زیادہ مقدار میں پانی پائیں۔"

" پھلوں اور سبزیوں کی مقدار میں اضافہ کریں۔ لوگ پھل اور سبزیاں کھانے کے بعد ہائیڈریٹڈ اور مطمئن محسوس کرتے ہیں جو ان میں موجود پانی اور فائبر کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اسی طرح جب میٹھے کا وقت ہو تو میٹھے کی طرف بڑھنے سے پہلے پھلوں سے شروع کریں۔

وہ بھاری کھانوں سے پرہیز کا مشورہ دیتی ہیں، جو ان میں چینی اور چکنائی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

ریان علی کا کہنا ہے کہ "یاد رکھیں، اور کھانے کی مقدار کم کرنے کا مشاہدہ کریں ، یہ آپ کے لیے بد ہضمی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے سب سے مؤثر حکمت عملی کم کھانا ہے، جبکہ ایک ہی وقت میں زیادہ، بھاری کھانا کھانے سے معدے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں،"

"آخر میں، اپنا کھانا چبائیں. منہ میں چبانے سے غذا ہضم ہونے کا عمل شروع ہوتا ہے۔ آپ کے لعاب دہن میں پائے جانے والے انزائمز غدائی اجزا کو توڑنا شروع کر دیتے ہیں۔"

پروبائیوٹک سپلیمنٹ

عید کے ایام میں نظام انہضام کی درستی کے لیے پروبائیوٹک سپلیمنٹ لیں کیونکہ زیادہ مٹھایاں کھانے کی وجہ سے آپ کا ہاضمہ خراب ہو سکتا ہے۔

اپنی آنتوں میں صحت مند بیکٹیریل فلورا کی مقدار کو بحال کرنے کے لیے، اپنے معمولات میں پروبائیوٹک سپلیمنٹ شامل کرنے پر غور کریں۔

روزے کے مثبت فوائد

اگرچہ رمضان ختم ہونے کے قریب ہے، ماہر غذائیت ریان علی کا کہنا کہ مسلمانوں کو اب بھی ہفتے میں دو بار روزہ رکھنے پر غور کرنا چاہیے۔

" تحقیق کے مطابق وقفے وقفے سے روزہ رکھنا جسم اور دماغ کے لیے صحت مند پایا گیا ہے،"

ابوظہبی کے میڈیور ہسپتال میں معدے کے ماہر ڈاکٹر اتل چاولہ نے العربیہ انگلش کو بتایا کہ جب مسلمان عید کے استقبال کی تیاری کرتے ہیں تو انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ روزے کے بہت سے مثبت اثرات ہوتے ہیں۔

"یہ وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے، جس سے ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ یہ خلیات کی مرمت کرتا ہے، سوزش کو کم کرتا ہے، دماغی افعال کو بڑھاتا ہے، اور نیوروڈیجنریٹیو بیماریوں سے بچاتا ہے،"

عید پر کھانے کی عادات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ "عید کے روایتی پکوانوں کی ایک عام خاصیت یہ ہے کہ زیادہ تر چینی، مصالحے کے ساتھ چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جن میں میانہ روی اختیار کریں۔

انہوں نے العربیہ کو بتایا کہ " بازار کے مختلف کے پکوان جیسے باکلوا اور بہت سی میٹھی چیزیں بھی اعتدال سے لینی چاہئیں۔

"یہ صحت بخش اختیارات نہیں ہیں کیونکہ ان میں شوگر اور چکنائی زیادہ ہوتی ہے جو موٹاپے، بلند فشار خون اور دل کی بیماری کو فروغ دیتی ہے۔ ان دنوں تلی ہوئی اشیاء خصوصاً سموسے اور پکوڑے کثرت سے استعمال کیے جاتے ہیں اور یہ سب ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا۔

انہوں نے کہا کہ غذائیت اور صحت سے متعلق خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونا تہوار منانے کا بہترین طریقہ ہے۔"

ورزش لازمی ہے

صحت مند کھانے کی عادات کے علاوہ، ڈاکٹر نے مسلمانوں کو عید کے دوران متحرک رہنے کا مشورہ بھی دیا۔ اس میں چہل قدمی، یوگا کی مشق، یا دیگر جسمانی سرگرمیوں میں مشغول ہونا شامل ہوسکتا ہے۔ ورزش کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرکے، مسلمان چھٹیوں کے موسم میں اپنی صحت اور تندرستی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

ماہر غذائیت ریان علی بھی رمضان کے بعد ورزش کے منصوبے پر قائم رہنے کی ہدایت کرتی ہيں۔

انہوں نے کہا، "ورزش آپ کے جسم میں اینڈورفنز نامی 'خوشی کے' ہارمونز پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے، جو آپ کی بھوک کو کنٹرول کرنے اور آپ کے موڈ پر مثبت اثر ڈالنے میں مدد کرتا ہے۔"

آہستہ آہستہ معمول پر آئیں

مشہور فٹنس ٹرینر اور(ٹرانسفارم یور باڈی) کے بانی، یاسر خان نے العربیہ انگلش کو بتایا کہ، رمضان المبارک کے دوران، طویل روزے رکھنے کی وجہ سے جسم میں بہت زیادہ تبدیلیاں آتی ہیں۔

"لہذا یہ ضروری ہے کہ اپنے آپ کو معمول پر واپس آنے کے لیے وقت دیا جائے،" انہوں نے کہا۔ "سب سے پہلےآہستہ آہستہ معمول پر آئیں۔

رمضان میں کھانے کے انداز کی وجہ سے لوگ سحر اور افطار میں ضرورت سے زیادہ مقدار میں کھانے کا رجحان رکھتے ہیں۔ تاہم اگر ہم اسے عید کے بعد بھی جاری رکھیں تو بعض اوقات یہ نظام ہاضمہ کو سست کر سکتا ہے یا اچانک وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

"اس سے بچنے کے لیے، یہ بہتر ہے کہ جسم کو آہستہ آہستہ معمول پہ واپس لایا جائے۔ میں وقفے وقفے سے روزہ رکھنے اور کھانے کے انداز کو منظم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کرتا ہوں۔"

آہستہ اور حاضر ذہنی سے کھائیں۔ اپنے رمضان کے معمول پر قائم رہنے کی کوشش کریں جب تک کہ آپ کا جسم عام دنوں کے کھانے معمول کے مطابق نہ ہو جائے۔ غیر ارادی طور پر اس میں شامل ہونا آسان ہو سکتا ہے، اس لیے اپنے کھانے کے انتخاب کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔"

"یہاں وقت کی اہمیت ہے۔ ہر روز ایک ہی وقت میں مستقل طور پر کھانے سے، آپ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ آپ کے خون میں شکر کی سطح مستقل رہے گی اور اس سے ہاضمے میں مدد ملتی ہے۔"

نیند کا معمول کیسے بہتر بنائیں؟

انہوں نے کہا کہ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ’جلد سونا اور جلدی اٹھنا‘ صحت کی کنجی ہے۔

"ایک اہم پہلو جو رمضان کے دوران متاثر ہوتا ہے وہ نیند ہے۔ نیند مجموعی صحت اور تندرستی کے لیے ناقابل یقین حد تک شفا بخش ہے۔

اس کے لیے سب سے آسان حل سرکیڈین ردھم پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ عید کے بعد، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ صبح سویرے اپنی ورزش کا شیڈول بنائیں۔ اگر آپ یہ باقاعدگی سے کرتے ہیں، تو آپ دیکھیں گے کہ آپ رات کو جلدی سو سکیں گے۔"

وہ کمپاؤنڈ مشقیں کرنے کا مشورہ دیتے ہے۔

"کمپاؤنڈ مشقیں جیسے اسکواٹس، ڈیڈ لفٹ، اور کسی بھی قسم کی پریسز طاقت بڑھانے کے لیے بہترین ہیں۔ یہ مشقیں انابولک ہارمونز کی پیداوار کو متحرک کرتی ہیں اور کورٹیسول کی سطح کو کم کرتی ہیں، پٹھوں کی نشوونما، بہتر میٹابولزم، ہڈیوں کی کثافت، اور چوٹ کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) بھی عید اور دیگر تعطیلات کے دوران صحت بخش کھانے کا مشورہ دیتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کہتے ہیں کہ "تقریبات کو غیر صحت بخش کھانوں یا زیادہ کھانے کا بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔" "صحت مندانہ انتخاب کرنے سے، ہم اپنی صحت کی حفاظت کرتے ہوئے تہواروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔