دنیا کورونا کے شکنجے میں ، 1 دن میں 23 ہزار اموات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-04-2021
 کورونا نے  1 دن میں 23 ہزار سے زائد افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
کورونا نے 1 دن میں 23 ہزار سے زائد افراد کو لقمہ اجل بنا لیا

 

 

نئی دہلی

چین سے نکل کر پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لینے والا موزی مرض کورونا کی دوسری لہر آ چکی ہے ۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے بچا ہوا نہیں ہے ۔ وباء سے متاثرہ مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 23 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 94 لاکھ 71 ہزار 257 تک پہنچ چکی ہے جبکہ وائرس سے ہونے والی اموات 28 لاکھ 28 ہزار 154 کو تجاوز کر گئیں ہیں ۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 22 لاکھ 18 ہزار 969 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 96 ہزار 572 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 44 لاکھ 24 ہزار 134 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 65 ہزار 256 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 11 لاکھ 66 ہزار 344 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 27 ہزار 626 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 759 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 36 لاکھ 73 ہزار 462 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں 3 لاکھ 21 ہزار 886 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 1 کروڑ 27 لاکھ 53 ہزار 258 افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔