کوروناوائرس اب ہمیشہ موجود رہے گا:برطانوی سائنسداں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-08-2021
کوروناوائرس اب ہمیشہ موجود رہے گا:برطانوی سائنسداں
کوروناوائرس اب ہمیشہ موجود رہے گا:برطانوی سائنسداں

 

 

لندن

یہ جان کرآپ کوقطعی خوشی نہیں ہوگی کہ کرونا وائرس جیساخطرناک مرض اب کبھی ختم نہیں ہو گا۔ یہ بات برطانوی سائنس دانوں نے کہی ہے

۔ کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے متعلق برطانیہ کے سائنٹیفک ایڈوائزری گروپ فار ایمرجنسیز (ایس اے جی ای) ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کرونا وائرس کے خلاف یہ نہ ختم ہونے والی جنگ ہے جو ہمیشہ جاری رہ سکتی ہے، کیونکہ یہ امکان موجود نہیں ہے کہ اس مہلک وائرس کا کبھی خاتمہ ہو جائے گا۔

برطانوی حکومت کے اس ایڈوائزری گروپ کا کہنا تھا کہ یہ خدشہ بھی موجود ہے کہ “اس وبا کے ویرینٹ ہمیشہ موجود رہیں گے۔”

سائنس دانوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ممکن ہے کہ کرونا وائرس آئندہ کچھ اس انداز میں ابھرے جس میں “بیماری کی علامات کی شدت بہت کم ہو۔”

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس دوران حفاظتی اقدامات اور پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت رہے گی، کیونکہ کرونا کے ایسے ویرینٹ وجود میں آنے کا حقیقی خطرہ بدستور لاحق ہے جو ویکسین کے خلاف مدافعت رکھتا ہو

۔ رپورٹ میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کا کوئی ایسا ویرینٹ نمو پا سکتا ہے جس میں ہلاکت کی شرح 35 فی صد ہو۔ کرونا وائرس سے متعلق ماہرین کی اس تازہ رپورٹ نے یورپ بھر میں حکومتوں کو چوکس کر دیا ہے۔

برلن میں عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جرمنی کی حکومت نے ان لوگوں کے لیے ویکسین کی ایک اور بوسٹر خوراک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو وبا کا مقابلہ کرنے میں کمزور ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )