کورونا ۔ویکسین سے الرجی کا کوئی بڑا خطرہ نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-03-2021
نئی طبی تحقیق
نئی طبی تحقیق

 

 

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ویکسین سے الرجی کا کوئی بڑا خطرہ نہیں ہوتا ہے جیسا کہ خوف پیدا ہوگیا ہے۔اگر ہوتا بھی ہے جلد ختم ہوجاتا ہے۔اس کا انکشاف نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ امریکا کے میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ کووڈ 19 ایم آر این اے ویکسینز اپنی طرز کی اولین ویکسینز ہیں اور ان کی افادیت حیران کن ہے جبکہ تمام افراد کے لئے محفوظ ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ ضروری ہے کہ ان ویکسینز سے متعلق الرجک ری ایکشن کے بارے میں مستند تفصیلات جمع کی جائیں، کیونکہ یہ ویکسین پلیٹ فارم مستقبل میں وباؤں سے متعلق ردعمل کے لئے بھی بہت اہم ثابت ہوگا۔تحقیق کے دوران 52 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا جن کو ایم آر این اے کووڈ ویکسین کا ایک ڈوز استعمال کرایا گیا تھا۔

ان میں سے 2 فیصد میں الرجی ری ایکشن نظر آیا جبکہ اینافائیلیکس کی شرح ہر 10 ہزار افراد میں 2.47 فیصد تھی ۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اینافائیلیکس کی اس شرح کا موازنہ عام بائیوٹیکس ادویات کے استعمال سے کیا جاسکتا ہے۔ فائزر/بائیو این ٹیک اور موڈرنا کی کووڈ 19 ویکسینز کی تیاری کے لیے ایم آر این اے ٹیکنالوجی کا استعمال ہوا۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہوئے