طب یونانی پروزیرآیوش کاتبادلہ خیال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-09-2021
طب یونانی پروزیرآیوش کاتبادلہ خیال
طب یونانی پروزیرآیوش کاتبادلہ خیال

 

 

نئی دہلی:وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر سربانند سونوال نے ہندوستان میں طب یونانی پر اپنے دفتر میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزارت آیوش کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا اور وزارت آیوش کے اسپیشل سکریٹری پرمود کمار پاٹھک بھی موجود تھے پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آریو ایم و ایڈوائزریونانی (اضافی چارج)، وزارت آیوش نے سی سی آریو ایم کی سرگرمیوں اور حصولیابیوں پرتفصیلی روشنی ڈالی۔

ایک گھنٹے کی پرزنٹیشن میں پروفیسر عاصم علی خان نے ہندوستان میں طب یونانی کی موجودہ صورت حال، تعلیم و تربیت اور تحقیق کے میدان میں پیش رفت اور ادارہ جاتی ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ سی سی آر یو ایم کی سرگرمیوں اور حصولیابیوں کو نمایاں کیا۔

وزیر موصوف نے طب یونانی اور وزارت آیوش کے ما تحت دیگر طبی نظاموں کے وسیع تر فروغ کے لئے حوصلہ افزا باتیں کہیں اور عوام تک ان طبوں کے فوائد پہنچانے پر زور دیا۔ ڈاکٹر مختا ر اے قاسمی، جوائنٹ ایڈوائزر (یونانی)، وزارت آیوش، حکومت ہند اور کے کے سپرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، سی سی آر یو ایم و دیگر اعلی افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ (ایجنسی ان پٹ)