ٹوئٹر: نئے سی ای او پراگ اگروال کون ہیں؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ٹوئٹر:نئے سی ای او پراگ اگروال کون ہیں؟
ٹوئٹر:نئے سی ای او پراگ اگروال کون ہیں؟

 

 

 آواز دی وائس : نئی دہلی

کسی ایسے شخص کے لیے جو اب دنیا کے سب سے بڑے سوشل نیٹ ورکس میں سے ایک کا سربراہ ہے، پراگ اگروال حیرت انگیز طور پرخاموش طبع ہیں۔

ٹوئٹر کے نئے سی ای او شاذ و نادر ہی ٹویٹ کرتے ہیں، بعض اوقات پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے بغیر کئی مہینے گزر جاتے ہیں اور اکثر کچھ ذاتی طور پر شیئر کرنے کے بجائے کسی اور کو ری ٹویٹ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

ہندوستانی نژاد امریکی تکنیکی ماہر شریک بانی اور سبکدوش ہونے والے سی ای او جیک ڈورسی کی نسبت کم گو ہیں، مگر اب 37 ارب ڈالرز کے ادارے کے سربراہ بن کر اگروال سپاٹ لائٹ میں آہی جائیں گے۔

 بہت سے لوگوں نے اگروال کا نام پہلی بار ملازمین کو ڈورسی کی الوداعی ای میل میں سنا، جسے ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا تھا۔

ڈورسی نے لکھا کہ ان سے سیکھنے والے اگروال ’کچھ عرصے سے ان کا انتخاب رہے ہیں، اس لیے کہ وہ کمپنی اور اس کی ضروریات کو بہت گہرائی سے سمجھتے ہیں۔‘ اس نے کے ساتھ ڈورسی نے ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا، ’وہ متجسس، تحقیق کرنے والا، عقل مند، تخلیقی، مطالبہ کرنے والا، خود کے بارے میں شعور رکھنے والا اور عاجز ہے۔

وہ دل اور جان سے رہنمائی کرتا ہے اور وہ شخص ہے جس سے میں روزانہ سیکھتا ہوں۔ ہمارے سی ای او کی حیثیت سے میرا ان پر بھروسہ بہت زیادہ ہے۔‘ممبئی میں کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد، اگروال کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے امریکہ چلے گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے اے ٹی اینڈ ٹی لیبز، مائیکروسافٹ اور یاہو میں بھی کام کیا۔

اگروال کے لیے یہ مسلسل عروج کا سلسلہ ثابت ہوا ہے۔ جنہوں نے 10 سال قبل ٹوئٹر میں شمولیت اختیار کی تھی جب وہاں ہزار سے کم ملازمین تھے۔ایک سافٹ ویئر انجینیئر کے طور پر آغاز کرتے ہوئے، انہوں نے کارپوریٹ دنیا میں ڈورسی سے صرف ایک قدم دور چیف ٹیکنالوجی آفیسر تک کا سفر طے کیا۔

اپنے نئے رول کے اعلان جو کہ کمپنی کی شفافیت کی پالیسی کی ترجمانی کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کیا گیا تھا، اگروال نے خود کی عوامی شخصیت کے طور پرپہچان بنائی۔

انہوں نے ٹوئٹر پرکہا، ’یہ ایک دہائی پہلے کی بات ہے، وہ دن مجھے کل کی طرح محسوس ہوتے ہیں۔ میں آپ کی طرح ہی یہاں آیا ہوں، میں نے اتار چڑھاؤ، چیلنجز اور رکاوٹیں، جیت اور غلطیاں دیکھی ہیں۔ لیکن پھر اور اب، سب سے بڑھ کر، میں ٹوئٹر کے ناقابل یقین اثرات، ہماری مسلسل ترقی، اور ہمارے سامنے دلچسپ مواقع دیکھ رہا ہوں۔‘میں چاہتا ہوں کہ آپ

#LoveWhereYouWork

پر عمل کریں اور یہ بھی پسند کریں کہ ہم سب کیسے مل کر ایک جامع طریقے سے اثرانداز ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے کچھ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں، کچھ تھوڑا سا، اور کچھ بالکل نہیں جانتے۔ آئیے شروع میں خود پر غور کریں

 ہمارے مستقبل کی طرف پہلا قدم۔‘

اپنے کام کی جگہ سے محبت کریں،‘ اور ساتھ ہی ساتھ #OneTeam کے پیغامات اگروال نے حالیہ برسوں میں پھیلائے ہیں۔

نئے ٹوئٹر کے باس نے اپنی ’مسلسل سرپرستی اور دوستی‘ کے لیے ڈورسی کا شکریہ بھی ادا کیا اور ان کے بعد کے دور میں کمپنی کے لیے اپنی تجاویز کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا، ’ ہمارا مقصد کبھی بھی اس قدر اہم نہیں رہا۔ ہمارے لوگ اور ہماری ثقافت دنیا کی کسی بھی چیز سے الگ ہے۔ اس کی کوئی حد نہیں ہے کہ ہم مل کر کیا کر سکتے ہیں۔ آئیے دنیا کو ٹوئٹر کی مکمل صلاحیت دکھائیں۔‘