رواں برس کون سی ایپ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-12-2021
 رواں برس کون سی ایپ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی
رواں برس کون سی ایپ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی

 

 

دنیا بھر میں رواں برس سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی موبائل ایپس کی فہرست سامنے آگئی۔

جس میں بڑی حد تک سوشل میڈیا ایپس شامل ہیں Appfigures کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشنز میں ٹک ٹاک پہلے نمبر پر ہے، جسے اس سال 58 کروڑ 60 لاکھ سےزیادہ نئے صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا۔

فہرست میں دوسرا نمبر انسٹا گرام کا ہے جسے رواں سال میں 56 کروڑ 60 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ فیس بک اور واٹس ایپ بالترتیب 47 کروڑ 40 لاکھ اور 44 کروڑ 40 لاکھ بار ڈاؤن لوڈز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے جبکہ ٹیلی گرام پانچوٰن نمبر پر رہی، جسے 36 کروڑ 50 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

فہرست میں اسنیپ چیٹ، میسینجر، زوم، کیپ کٹ اور گوگل میٹ نے بھی 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلیکیشنز شامل ہیں۔