واٹس ایپ : 3 زبردست فیچرز متعارف کرانے کی تیاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
واٹس ایپ : 3 زبردست فیچرز متعارف کرانے کی تیاری
واٹس ایپ : 3 زبردست فیچرز متعارف کرانے کی تیاری

 

 

آواز دی وائس : دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی صارفین کی دلچسپی بڑھانے اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ تبدیلیاں کرنے جارہی ہے۔ کمیونٹی ٹیب: واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپ نے اپنے نئے فیچر 'کمیونٹی' کو دوسرے گروپس سے زیادہ مؤثر اور بہتر بنانے پر کام شروع کیا ہے۔

واٹس ایپ کمیونٹی کو دیگر گروپس اور نمبرز سے قدرِ مختلف اور الگ رکھنے کے لیے ایپ میں ایک نیا 'ٹیب' شامل کرنے جارہا ہے جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس ٹیب پر کلک کرتے ہی تمام گروپس سامنے آجائیں گے جس سے آپ کو اب ہر گروپ کا نام یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

awaz

اس حوالے سے ویب بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واٹس ایپ کھولنے پر سیدھے ہاتھ کی طرف کمیونٹی گروپ کا نشان موجود ہوگا، اس پر کلک کرکے آپ تمام گروپس دیکھ سکیں گے۔

ری ایکشن نوٹیفکیشن

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اور فیچر پر کام کررہا ہے جسے ری ایکشن نوٹیفکیشن کا نام دیا گیا ہے، اس فیچر کے تحت اب صارفین کو پیغامات پر موصول ہونے والے ری ایکشنز سے متعلق بھی پتا چل سکے گا۔ یہ فیچر فی الحال جانچ کے مراحل میں ہے لہٰذا کچھ صارفین اس سے مستفید ہوسکتے ہیں جب کہ دیگر کو ابھی انتظار کرنا پڑے گا۔

awaz

صارفین کی کسی بھی موضوع پر رائے طلبی (پولز): پولز کی سہولت فیس بک اور انسٹاگرام پر تو تھی ہی تاہم اب کمپنی نے اسے واٹس ایپ پر بھی متعارف کروانے پر کام شروع کردیا ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ آئندہ چند ہفتوں میں اس فیچر کو آئی فون اور اینڈرائیڈ کے صارفین کے لیے لانچ کردے گا، یہ فیچر گروپس کے لیے فراہم کیا جائے گا جس کا اسکرین شاٹ ویب سائٹ نے شیئر کیا ہے۔