ٹوئٹربھی تجدید کی راہ پر،کئی نئے فیچرز شامل ہوں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-02-2021
ٹوئٹر بھی  جدید کاری کی راہ پر گامزن ہے
ٹوئٹر بھی جدید کاری کی راہ پر گامزن ہے

 

 

واشنگٹن: ٹوئٹر بھی دوسرے سماجی رابطے کی ویبسائٹس کی طرح جدید کاری کی راہ پر گامزن ہے- فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کے بعد ٹوئٹر نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ صارفین کی سہولت کے لئے مزید نئے فیچرز کو متعارف کرے گا۔ اینالسٹ ڈے کے موقع پر کمپنی نے کئی نئے فیچرز بشمول کمیونٹیز، ٹپنگ اور اکاؤنٹ سبسکرائپشن فیچر سپر فالوز کا انکشاف کیا۔

کمیونٹیز فیس بک گروپ جیسا فیچر ہے جس سے صارفین کو مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا۔ کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایسے فیچرس سامنے لاے جائیں جس سے لوگوں کے لیے متعلقہ جغرافیائی یا کمیونٹیز میں بات چیت، ڈسکور کرنا آسان ہوجائے ۔ کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ فیچر اس کے ٹاپکس فیچر کی توسیع ہے جس سے صارفین اپنی دلچسپی کے  ٹوئٹس اور اکاؤنٹس کو فالو کرسکتے ہیں۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ ایکسپلورنگ فیچرز ایسے انفلوائنسرز اور کریٹیئرز کے لیے مددگار ہوگا جو ٹوئٹر فالوونگ سے آمدنی حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے ٹپنگ اور سپر فالوز جیسے فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا۔ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ٹپنگ فیچر کیسے کام کرے گا مگر یہ عندیہ دیا کہ کمپنی کے طویل مواد اور سبسکرائپشن پر مبنی ہوگا۔ سپر فالوز میں صارفین کو نیوز لیٹرز، اسپیشل بیجز اور دیگر خصوصی مواد تک رسائی فراہم کی جائے گی، جبکہ کریٹیئرز ایسے ٹوئٹس کرسکیں گے جو ان افراد کو ہی نظر آئیں گے اور وہی اس پر رئیپلائی بھی کرسکیں گے۔

کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فیچرز کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکیں گے یا ان کی آزمائش کب تک شروع کی جائے گی۔