ٹویٹر پر بلو ٹک یانی تصدیق شدہ اکاونٹ بنوانے کے منتظر افراد کے لئے ٹویٹر نے خوش خبری دی ہے- ٹویٹر نے جنوری مہینے کے آخری عشرے میں تین سالوں کے توکف کے بعد آج پبلک ویریفکشن پراسس دوبارہ سے شروع کر دیا ہے- واضح
رہے کہ ٹویٹر نے سال 2017 میں پبلک ویریفکشن بند کر دیا تھا
ٹویٹر پر بلو ٹک کا ملنا اب اسٹیٹس سمبل بن گیا ہے- وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ کے علاوہ سیاسی رہنمانوں کا تصدیق شدہ اکاونٹ ان کے اصل اکاونٹ ہونے کا ثبوت دیتا ہے
ٹویٹر کے مطابق کمپنی صرف ان لوگوں کے اکاونٹ ہی ویریفائی کریگی جو آپنے اکاونٹ پر متحرک ہیں- شروعاتی دور میں چھ قسم کے اکاونٹ کی ہی تصدیق ہو گی جن میں سرکاری کمپنیاں، برانڈس، این جی او، نیوز، انٹرٹینمنٹ ، اسپورٹس
آرگنائزر اور دوسری اثردار شخشیات شامل ہیں
اس کے علاوہ ٹویٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ ان اکاونٹ کو بھی بلو ٹک دیا جاےگا جن کے فالوورس زیادہ ہیں
ٹویٹر پر بلو ٹک حاصل کرنے کے لئے آفیشیل ویبسائٹ کے لائیو پیج پر جاکریوزرز اکاونٹ وریفکشن کے لئے اپپلائی کرنا ہوگا- وریفیکشن کے لئے کمپنی کی کچھ شرایط بھی ہیں جنہیں ویب سائٹ پر جاکر دیکھا جا سکتا ہے