رمضان المبارک: واٹس ایپ کے نئےاسٹیکرز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے رمضان سے قبل نئے اسٹیکرز متعارف کروادیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ نئے اسٹیکرز آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروادیے گئے ہیں۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو واٹس ایپ اسٹور سے یہ اسٹیکر ڈاؤن لوڈ کرنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ ان دنوں مختلف نئے اور دلچسپ فیچر پر کام کررہی ہے،

اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین وائس میسجز کی پلے بیک اسپیڈ کو تبدیل کرسکیں گے۔

(ان پٹ ایجنسی)