ٹویٹر: کاروبار اور شاپنگ آپشن پر کام شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
  ٹویٹر: کاروبار اور شاپنگ آپشن پر کام شروع
ٹویٹر: کاروبار اور شاپنگ آپشن پر کام شروع

 

 

سان فرانسسکو: ٹویٹر نے سپرفالوز( فین) کی سہولت چند دنوں پیش کی تھی جس میں مشہور شخصیات اپنے ٹویٹ سروس مداحوں کو فروخت کرسکتے ہیں اور اب ٹویٹر نے مزید ٹول کی ٹیسٹنگ شروع کردی ہے جس میں صارفین اپنی مصنوعات فروخت کرسکیں گے اور یہاں تک کہ وہ خود ایسی ہی ویب سائٹ سے خریداری بھی کرسکیں گے۔

اس میں سب سے پہلے براہِ راست مصنوعات کی فہرست اور اسٹریمنگ شامل ہے جو بزنس پروفائل سے زیادہ واضح ہوں گی۔

اس طرح براہِ راست ٹویٹ پر کلک کرکے بھی مصنوعات کا آرڈر دینا ممکن ہوگا۔ اس ضمن میں ’پرچیز ٹیب‘ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ سروس فی الحال سپرفالوز کی ذیل میں دکھائی دے رہیں۔

اس میں فی الحال ڈجیٹل ٹکٹ اور سبسکرپشن بیچی جارہی ہے۔

لیکن ٹویٹر اس سے بھی آگے بڑھ کر اپنی ویب سائٹ کو اپنے ہی انداز میں ای کامرس پلیٹ فارم بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

سپرفالوز کے تحت مشہور شخصیات اپنے ٹویٹ فروخت کرکے بھی پیسے بناسکتے ہیں اور فی الحال ٹیب پرچیز میں وہ فہرست دکھائی دے رہی ہیں جنہیں آپ نے خریدا ہے۔

تاہم ٹویٹر نے ای کامرس وسعت کا عندیہ اسی برس فروری میں دیا تھا۔

اس کی بدولت کاروباری طبقہ اپنی مصنوعات کی مشہوری اور فروخت کا کام بھی کرسکے اور وہ بھی صرف ٹویٹر ہی کی بدولت۔

یہ سہولت امریکہ میں مٹھی بھر اداروں کو دی گئی ہے جو تجرباتی طور پر ٹویٹر سے اپنی اشیا فروخت کررہے ہیں۔

اس کا ایک عرصے تک جائزہ لیا جائے گا۔ پھر دنیا بھر میں عام کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

کمپنیاں اور کاروباری ادارے اپنی فہرست کو حسب ضرورت مرتب کرکے کسٹمائز کرسکتےہیں اور بطورِ خاص امیج گیلری کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

لیکن پرچیز سیکشن کو مضبوط بناکر خریداری کا پلیٹ فارم بنایا جائے گا اور اس پر کئی ماہرین اپنی رائے دے چکےہیں۔

تاہم دیکھنا یہ ہے کہ ٹک ٹاک اور فیس بک مارکیٹ پلیس کےبعد ٹویٹر کو اس میں کتنی کامیابی ملتی ہے۔