واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا فیچر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-11-2022
واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا فیچر
واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا فیچر

 

 

کیلیفورنیا: واٹس ایپ صارفین کے لیے باضابطہ طور پر نیا ڈسکشن گروپ فیچر کمیونٹیز متعارف کرادیا گیا ہے۔ کمیونٹیز میں واٹس ایپ گروپس کے مختلف فیچرز جیسے چیٹ، فائل شیئرنگ سپورٹ، گروپ ویڈیو کال اور ایموجی ری ایکشنز دستیاب ہوں گے جبکہ ایڈمن ٹولز سمیت دیگر فیچرز بھی دیے جائیں گے۔

کمیونٹیز فیچر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایڈمنز ہی اراکین کے ساتھ مین اناؤنسمنٹ کئی گروپ میں اعلانات کرسکیں گے۔ فیس بک گروپس کے برعکس واٹس ایپ کمیونٹیز اس پلیٹ فارم میں پبلک یا ڈسکور ایبل نہیں ہوں گی بلکہ صارفین کو جوائن کرنے کے لیے ایڈمن خود انوائیٹ کرے گا۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے بتایا کہ کمیونٹیز میں گروپس کے سب گروپس، متعدد تھریڈز، اناؤنسمنٹ چینلز اور بہت کچھ کرنا ممکن ہوگا، ان سب کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے تحفظ بھی حاصل ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے 32 افراد پر مشتمل ویڈیو کالزکے فیچر کو بھی صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دونوں فیچر دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس فیچر پر اپریل 2022 سے کام کیا جارہا تھا جس کا بنیادی مقصد ٹیلیگرام گروپس کو ٹکر دینا ہے اور اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔