مائیکرو سافٹ: نیا آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 11‘ لانچ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-06-2021
نیا آپریڈنگ سسٹم
نیا آپریڈنگ سسٹم

 

 

- کل کمپنی نے لانچ کیا تھا ‘ونڈوز 11’ رواں سال کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

- ونڈوز 11 کی خاص بات یہ ہو گی کہ اس میں نیا ایپ اسٹور ہے جس کے تحت صارفین اپنے ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ پر اینڈرائیڈ موبائل ایپلی کیشن سے مستفید ہو سکیں گے۔ ونڈوز 11 کے نئے ایپ اسٹور پر سافٹ ویئر بنانے والوں کو مائیکرو سافٹ کو کمیشن دینا نہیں پڑے گا۔

- مائیکرو سافٹ کی جانب سے یہ اقدام ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ’والڈ گارڈن‘ اپروچ کی روشنی میں سامنے آیا ہے جس کے تحت کمپنی سافٹ ویئر بنانے والوں سے 30 فی صد تک کمیشن حاصل کرتی ہے۔

 ونڈوز 11 کی لانچ کے لیے انعقاد کیے جانے والے ایونٹ کے دوران مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ساتیا نڈیلا کا کہنا تھا کہ ’ونڈوز ہمیشہ تخلیق کاروں کی خود مختاری کا مطالبہ کرتی ہے۔‘

 مائیکرو سافٹ کی ونڈوز میں شامل نئے ٹولز کے تحت تخلیق کاروں کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ونڈوز 11 میں مقامی خبر رساں اداروں کو بھی براہِ راست شامل کیا گیا ہے۔

 مائیکرو سافٹ کے نئے آپیریٹنگ سسٹم میں ویڈیو کالنگ سافٹ ویئر ’ٹیمز‘ کو بھی ضم کر لیا گیا ہے جو اب صارفین کو اپنے ڈیسک ٹاپ کے ٹاسک بار میں نظر آئے گا۔

 نئی ونڈوز کا ایک دلچسپ فیچر یہ ہو گا کہ یہ صارفین کے متعدد مانیٹرز پر کام کرنے کو بھی سپورٹ کرے گا۔ ونڈوز 11 میں گیمز کے شوقین افراد کے لیے بھی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

 نئی ونڈوز میں گیمز کے شوقین افراد کا تجربہ بہتر کرنے کے لیے اس میں ایکس باکس ایپلی کیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈینا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کے مطابق 2020 میں وبا کے باعث آن لائن تدریسی عمل کے رجحان میں اضافے کے سبب صارفین کا جھکاؤ سستی ڈیوائسز کی خریداری جیسے کروم بک، کی طرف تھا جس کی وجہ سے مائیکرو سافٹ کے شیئرز میں گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔ آئی ڈی سی کے مطابق اب بھی مائیکروسافٹ کا 80 فی صد سے زائد مارکیٹ شیئر برقرار ہے۔ دنیا بھر میں ونڈوز استعمال کرنے والوں کی تعداد قریب 1.3 بلین ہے۔