جیو نے ہندوستان کا سب سے بڑا 4 جی نیٹ ورک تیار کیا ہے: ٹائم مگزین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-04-2021
جیو نے مار لی بازی
جیو نے مار لی بازی

 

 

 نئی دہلی 

دنیا کے معتبر ترین جریدوں میں شمار میگزین نے دعوا کیا ہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں جیو نے ہندوستان کا سب سے بڑا 4 جی نیٹ ورک تیار کیا ہے۔ جیو کی 4 جی سروس سب سے کم شرح پر دستیاب ہیں ۔ میگزین نے مزید کہا کہ جیو ایک جی بی کو 5 روپے کی کفایتی قیمت پر آفر کر رہی ہے۔

میگزین کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل کمپنی جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔ وہ ریلائنس جیو کے 41 کروڑ سبسکرایبر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال جیو میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ۔ یہ جیو کی صلاحیت میں ہونے والی ترقی کو واضح کرتا ہے۔ جیو پلیٹ فارمس فیس بُک کے ساتھ وہاٹس ایپ بیسڈ ایک ای۔ کامرس پلیٹ فارم تیار کر رہا ہے۔ وہیں کفایتی 5 جی اسمارٹ فون بنانے کے لئے ریلائنس جیو گوگل کے ساتھ اشتراک کے لئے کوشاں ہے ۔

میگزین کی فہرست میں ریلائنس جیو کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی کمپنی بائی جوس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں حفظان صحت ، تفریح، ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں کی کمپنیاں شامل ہیں۔